باجماعت نماز


باجماعت نماز
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جماعت کی نماز گھر میں اور بازار میں پڑھنے سے پچیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے کیونکہ تم میں سے کوئی جب اچھی طرح وضو کرے اور مسجد میں نماز ہی کے قصد سے جائے تو مسجد میں پہنچنے تک ہر قدم پر اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند کرے گا اور ایک گناہ مٹا دے گا اور جب وہ مسجد میں پہنچ جائے گا تو جب تک نماز کے لئے (مسجد میں) رکا رہے اس کو نماز کا ثواب ملتا رہے گا اور جب تک وہ اس جگہ بیٹھا رہے جہاں وہ نماز پڑھتا ہے فرشتے اس کے لئے یوں دعا کرتے رہیں گے یا اللہ اس کو بخش دے یا اللہ اس پر رحم کر جب تک وہ حدث کرکے فرشتوں کو ایذا نہ دے۔ (بخاری، جلد اول کتاب الصلوۃ ،حدیث نمبر461 )

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ کے پاس ایک نابینا شخص آیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ مجھے کوئی مسجد تک لانے والا نہیں ہے۔ اس نے چاہا کہ آپؐ اجازت دیں کہ وہ گھر میں نماز پڑھ لیا کرے ۔آپ ﷺ نے اسے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی پھر جب وہ جانے لگا تو آپؐ نے اسے بلاکر فرمایا تم اذان سنتے ہو؟ اس نے عرض کیا کہ جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا تم مسجد میں آیا کرو۔ (مسلم ،کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگر لوگ جانتے ہوتے جو (ثواب) اذان اور پہلی صف میں ہے پھر بغیر قرعہ ڈالے ان کو نہ پاسکتے تو بے شک ان پر قرعہ ڈالتے۔ اور اگر وہ جانتے جو (ثواب) ظہر کی نماز کے لئے سویرے جانے میں ہے تو اس کے لئے ایک دوسرے سے آگے بڑھتے اور اگر وہ جانتے جو (ثواب) عشاء اور فجر کی نماز میں ہے تو گھسٹتے ہوئے ان کے لئے آتے۔  (بخاری ،جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر586)

حضرت ابوقتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم آنحضرت ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے اتنے میں آپؐ نے کچھ لوگوں کے دوڑنے کی آواز سنی ۔نماز کے بعد فرمایا یہ کیا آواز تھی۔ ہم نے کہا نماز کے لئے جلدی دوڑ آئے تھے۔ آپؐ نے فرمایا (آئندہ) ایسا نہ کرنا جب تم نماز کے لئے آؤ تو اطمینان اور سہولت کو لازم کرلو۔ جتنی نماز پالو اتنی پڑھ لو۔ اور جتنی نمازرہ جائے وہ (امام کے سلام پھیرنے کے بعد پوری کرلو) (بخاری ،جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر605)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا قسم اس (خدا) کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں نے یہ ارادہ کیا حکم دوں لکڑیاں جمع کی جائیں۔ پھر نماز کا حکم دوں اس کی اذان دی جائے۔ پھر ایک شخص سے کہہ دوں وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں ان کو پیچھے چھوڑ کر ان لوگوں کے پاس جاؤں (جو جماعت میں) حاضر نہیں ہوئے ان کے گھر جلادوں۔ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر ان لوگوں میں سے جو جماعت میں نہیں آتے کسی کو یہ معلوم ہوجائے کہ اس کو گوشت کی ایک موٹی ہڈی ملے گی یا اچھے دو کھر ملیں گے تو عشاء کی جماعت میں ضرور آئے۔ (بخاری، جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر614)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جماعت کی نماز اکیلے شخص کی نماز سے ستائیس درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ (بخاری ،جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر615)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جماعت سے آدمی کا نماز پڑھنا گھر میں یا بازار میں پڑھنے سے پچیس گنا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ ا س کی وجہ یہ ہے کہ آدمی جب اچھی طرح وضو کرکے مسجد جانے کے لئے نکلتا ہے اور صرف نماز ہی کی نیت سے نکلتا ہے تو جو قدم اٹھاتا ہے ہر قدم پر اس کا ایک درجہ بلند ہوتا ہے اور ایک گناہ معاف ہوجاتا ہے پھر جب وہ (مسجد میں پہنچ کر) نماز پڑھتا ہے تو جب تک اپنی نماز کی جگہ میں رہتا ہے فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں یا اللہ اس پر اپنی رحمت اتار، اس پر رحم کر۔ اور تم میں کوئی جب تک نماز کا انتظار کرتا ہے گویا وہ نماز میں ہی ہے۔
(بخاری، جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر617)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا منافقوں پر کوئی نماز صبح اور عشاء کی نماز سے زیادہ بھاری نہیں ہے۔ اگر وہ جانتے جو ثواب ان نمازوں میں ہے (اور چل نہ سکتے) تو گھٹنوں کے بل گھسٹتے ان کے لئے آتے۔ اور میں نے یہ ارادہ کیا کہ موذن سے کہوں وہ تکبیر کہے اور ایک شخص کو امام بنادوں وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں آگ کی چنگاریاں لے کر ان لوگوں کو جلادوں جو ابھی تک نماز کے لئے نہیں نکلے۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر623)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب کوئی تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھے اس لئے کہ ان میں کوئی ناتواں ہوتا ہے کوئی بیمار کوئی بوڑھا اور جب کوئی تم میں سے اکیلا اپنے لئے نماز پڑھے تو جتنی چاہے لمبی کرے۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر667)

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جس نے عشاء کی نماز(باجماعت) پڑھی تو ایسا ثواب پائے گا گویا وہ آدھی رات تک نفل نماز پڑھتا رہا اور جس نے صبح کی نماز بھی باجماعت پڑھی تو وہ گویا ساری رات نماز پڑھتا رہا۔  (مسلم ،کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ)

Benefits and high rewards of Praying with Congregation in Mosque:

There is no doubt praying in mosque earns 25 to 27 times more rewards than offering at home which earns just single reward. Therefore one must endeavour to pray with congregation at mosque.


Difficulty praying in congregation due to distance to mosque- Fatwa No : 89364


If the distance between your residence and the mosque is such that when the Athaan is called loudly from a high place without microphones (wothout loudspeakers) you cannot hear it then you are not obliged to attend the congregational prayer in the mosque. Congregational prayers become obligatory on a person if he hears the Athaan…….. Allaah says (which means): {Allaah burdens not a person beyond his scope.}[2:286]. Allaah further says (which means): {…and has not laid upon you in religion any hardship.}[22:78]. Therefore it is permissible for you to pray at home with your wife, and you get the reward of praying in congregation according to the opinion of jurists may  Allaah  have  mercy  upon  them although, there is more reward in the congregational prayer in the mosque. Imaam An-Nawawi may  Allaah  have  mercy  upon  him said: ‘If a man prays at home with his friend or with his wife or with his children, he gets the reward of praying in congregation, but praying in the mosque is better.’
To conclude, there is no harm on you to pray at home if there is difficulty in going to pray in the mosque at every prayer because the distance is far. Allaah knows best.


يُرِيدُ اللَّـهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ
اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے، سختی کرنا نہیں چاہتا (2:185)


يُرِيدُ اللَّـهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُم مِّنْ حَرَجٍ


اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا،  (5:6)


وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا ﴿٨٨﴾
اور جو ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا اس کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے۔ اور ہم اپنے معاملے میں (اس پر کسی طرح کی سختی نہیں کریں گے بلکہ) اس سے نرم بات کہیں گے (12:88)


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایابے شک (اسلام) دین آسان ہے اور دین میں جو کوئی سختی کرے گا تو دین اس پر غالب آئے گا اس لئے بیچ بیچ کی چال چلو اور (افضل کام نہ کرسکو تو) اس کے نزدیک رہو اور ثواب کی امید رکھ کر خوش رہو اور صبح کی چہل قدمی اور شام کی چہل قدمی اور رات کی کچھ چہل قدمی سے مدد لو۔ (بخاری، کتاب ایمان ،جلد اول ،حدیث: 38)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

بسم الله الرحمن الرحيم
 لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُوُل اللّهِ

شروع اللہ کے نام سے، ہم اللہ کی حمد کرتے ہیں اس کی مدد چاہتے ہیں اوراللہ سے مغفرت کی درخواست کر تے ہیں. جس کواللہ ھدایت دے اس کو کوئی  گمراہ نہیں کرسکتا اورجس کو وہ گمراہی پر چھوڑ دے اس کو کوئی ھدایت نہیں دے سکتا. ہم شہادت دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد ﷺ اس کے بندے اورخاتم النبین ہیں اور انﷺ کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں ہے. درود و سلام ہوحضرت محمّد ﷺ  پر اہل بیت (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اور اصحاب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اجمعین  پر. جو نیکی وه کرے وه اس کے لئے اور جو برائی وه کرے وه اس پر ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا.
مزید پڑھیں:

~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~  ~ ~ ~  ~

Humanity, ReligionCultureSciencePeace