Eid Mubarak عید مبارک

Wish you all a Very Happy Eid.

عیدالفطر کی سنتیں…

1. عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔ [قرطبی: 479/3]

2. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

3. نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984]

4. غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]

5. اچھا لباس پہننا۔ [بیہقی: 281/3]

6. خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]

7. نماز عیدالفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]

8. نماز عیدالفطر کے لئے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956]

9. عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]

10. اپنے دوست و احباب کے ساتھ عید گاہ جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]

11. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔ [بیہقی: 669/3]

12. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

13. نماز عیدالفطر کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ [بخاری: 986]

14. عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا: تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ – الله ہماری اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ [فتح الباری: 517/2]

[اس پوسٹ میں رسول الله ﷺ اور ان کے صحابہ رضی الله عنہم کی سنتیں بیان کی گئی ہے۔].

………………………….

نماز عید کا طریقہ

عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نمازیں ہر اس شخص پر واجب ہیں جس پر جمعہ فرض ہے۔ عیدین دوگانہ یعنی دو رکعتوں والی نماز ہے۔ نمازِ عیدین کا طریقہ وہی ہے جو دیگر نمازوں کا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ نماز عیدین میں چھ زائد تکبیریں کہی جاتی ہیں۔ امام تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھے، پھر ہاتھ اٹھا کر تین تکبیریں کہے، تیسری تکبیر کے بعد ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لے، مقتدی بھی ایسا ہی کریں۔ پھر امام تعوذ و تسمیہ کے بعد جہراً قرات کرے۔ قرات کے بعد حسبِ معمول رکوع و سجود کیے جائیں۔

صفیں باندھ کے نیت کرکے امام کی اقتداء میں نماز شروع کرے۔

تکبیر تحریمہ کے بعدپہلے ثناء (سبحانک اللھم۔۔) پڑھیں

ثناء کے بعد تین زائد تکبیریں کہیں۔ پہلی اور دوسری تکبیر پر ھاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دیں ، تیسری تکبیر پر ھاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لیں

اسکے بعد امام تعوذ تسمیہ فاتحہ اور سورۃ پڑھ کر رکوع اور سجدہ کرکے دوسری رکعت کے لئے کھڑا ھوگا۔

دوسری رکعت میں پہلے امام فاتحہ اور سورۃ پڑھے گا

رکوع سے پہلے امام اور مقتدی سب تین زائد تکبیریں کہیں ہر بار ھاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دیں پھر ھاتھ کانوں تک اٹھائے بغیر چوتھی تکبیر کہہ کر رکوع کرے  اور نماز آخر تک پوری کرکے سلام پھیر دیں. [ فقہ حنفیہ ]

مزید اختلاف…  نماز عيد كا دوسرا طريقہ  ؟

☆☆☆ 🌹🌹🌹📖🕋🕌🌹🌹🌹☆☆☆
رساله تجديد الاسلام
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ (القرآن 36:17)
اور ہمارے ذمہ صرف واضح پیغام پہنچا دینا ہے
Our mission is only to convey the message clearly
https://bit.ly/Critical-Inquiry
https://bit.ly/Tejdeed-Islam
https://bit.ly/AhkamAlQuran

SalaamOne” managed by Aftab Khan is a nonprofit e-Forum to promote peace among humanity, through understanding and tolerance of religions, cultures & other human values

http://salaamone.com/eid-mubarak ..

SalaamOne Wishes all a Very Happy Eid  

علم اور افہام و تفہیم کے لئے ایک غیر منافع بخش ای فورم ہے. علم،انسانیت، مذہب، سائنس، سماج، ثقافت، اخلاقیات اورروحانیت امن کے لئے.اس فورم کو آفتاب خان، آزاد محقق اور مصنف نے منظم کیا ہے. تحقیقی کام دس سال سے “ڈیفنس جرنل” میں تسلسل سے چھپ رہا ہے جو کہ بلاگز، ویب سائٹ، سوشل میڈیا، میگزین، ویڈیو چننل اور برقی کتابوں کی صورت میں دستیاب ہے.اس نیٹ ورک کو اب تک لاکھوں افراد وزٹ کر چکے ہیں. اب اردوزبان میں بھی“سلام میگزین” کا آغاز کر دیا گیا ہے مزید تفصیلات پڑھیں

Index انڈکس