Good News: Blessings and Mercy خوشخبری – رحمتوں اور برکتوں کا خزانہ

Good News- The Treasure of Mercy & Blessings:

God wishes to lighten your burdens, for, man has been created weak. (Quran:4:28)

خوشخبری – آپ کے لیے رحمتوں اور برکتوں کا خزانہ  سورة النساء میں 

 يُرِيدُ اللَّـهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ ۚ وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا ﴿٢٨ سورة النساء﴾

 اللہ تم پر سے پابندیوں کو ہلکا کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے  (4:28 سورة النساء)

God wishes to lighten your burdens, for, man has been created weak. (Quran:4:28)

 يُرِيدُ اللَّـهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ وَيَتُوبَ عَلَيْكُمْ ۗ وَاللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٢٦ سورة النساء﴾

اللہ چاہتا ہے کہ تم پر اُن طریقوں کو واضح کرے اور اُنہی طریقوں پر تمہیں چلائے جن کی پیروی تم سے پہلے گزرے ہوئے صلحا٫ کرتے تھے وہ اپنی رحمت کے ساتھ تمہاری طرف متوجہ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، اور وہ علیم بھی ہے اور دانا بھی (4:26 سورة النساء)

God wishes to explain things to you and guide you to the ways of those who have gone before you and to turn to you in mercy. God is all knowing and all wise. (Quran:4:26)

وَاللَّـهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ أَن تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا ﴿٢٧ سورة النساء﴾ 

ہاں، اللہ تو تم پر رحمت کے ساتھ توجہ کرنا چاہتا ہے مگر جو لوگ خود اپنی خواہشات نفس کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر دور نکل جاؤ : (4:27 سورة النساء)

He wishes to turn towards you in mercy, but those who follow their own passions want you to drift far away from the right path. (Quran:4:27) 

Five Special Verses from Al Nisa Quran Chapter 4

إِنَّ اللَّـهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ ۖ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِن لَّدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿٤٠ سورة النساء﴾

اللہ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اگر کوئی ایک نیکی کرے تو اللہ اُسے دو چند کرتا ہے اور پھر اپنی طرف سے بڑا اجر عطا فرماتا ہے  ﴿٤٠ سورة النساء﴾

God does not wrong anyone by as much as a grain’s weight. If there be a good deed, He will repay twofold, and will bestow out of His own bounty an immense reward. (Quran:4:40)

إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلًا كَرِيمًا ﴿٣١ سورة النساء﴾

اگر تم اُن بڑے بڑے گناہوں سے پرہیز کرتے رہو جن سے تمہیں منع کیا جا رہا ہے تو تمہاری چھوٹی موٹی برائیوں کو ہم تمہارے حساب سے ساقط کر دیں گے اور تم کو عزت کی جگہ داخل کریں گے (4:31 سورة النساء)

 If you shun the great sins you have been forbidden, We shall cancel out your minor misdeeds and admit you to a place of honour. (4:31)

 إِنَّ اللَّـهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّـهِ فَقَدِ افْتَرَىٰ إِثْمًا عَظِيمًا ﴿٤٨﴾

 اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا، اِس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا اُس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی  (4:48 سورة النساء)

God will not forgive anyone for associating something with Him, while He will forgive whoever He wishes for anything besides that. Whoever ascribes partners to God is guilty of a monstrous sin. (4:48)

وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوا أَنفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّـهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّـهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا  ﴿٦٤ سورة النساء﴾

(انہیں بتاؤ کہ) ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے اس لیے بھیجا ہے کہ اذن خداوندی کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے اگر انہوں نے یہ طریقہ اختیار کیا ہوتا کہ جب یہ اپنے نفس پر ظلم کر بیٹھے تھے تو تمہارے پاس آ جاتے اور اللہ سے معافی مانگتے، اور رسول بھی ان کے لیے معافی کی درخواست کرتا، تو یقیناً اللہ کو بخشنے والا اور رحم کرنے والا پاتے (4:64 سورة النساء)

All the messengers We sent were meant to be obeyed by God’s leave. If they had come to you and sought forgiveness from God whenever they wronged themselves, and the Messenger had prayed for forgiveness for them, they would have found that God is ever-forgiving and merciful. (Quran;4:64) 

وَمَن يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّـهَ يَجِدِ اللَّـهَ غَفُورًا رَّحِيمًا  ﴿١١٠ سورة النساء﴾

 اگر کوئی شخص برا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اور اس کے بعد اللہ سے درگزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا  (سورة النساء :4:110)

  

Yet anyone who does evil or wrongs his own soul and then asks God for forgiveness will find God forgiving and merciful. (Quran:4:110)

مزید تفصیل تفسیر ابن کثیر میں <<یہاں کلک کریں >>

~~~~~~~~~~~~~~~~

اسلام آسان دین -Islam is Easy

http://SalaamOne.com/islam-asaan/