اختتامیہ
انسانوں کے گروہوں کے خدا یا دیوتاؤں کے ساتھ تعلق کوعمومی طور پر’مذہب’ کے طور پر جانا جاتا ہے. خدا کی عبادت مذہب کا بنیادی حصہ ہے , مذہب مختلف سوالات کے جوابات مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہے، مثلآ؛ خداکا وجود، کائنات اور انسانیت کی تخلیق، انسانی دکھ اور تکالیف، برائی، موت اور حیات بعد از موت- آسما نوں اور زمین کے عظیم خالق اور حاکم کا تصور انسانی فطرت کے حصہ ہے- الله کو خدا (God) بھی کہا جاتا ہے، تمام خوبصورت اعلی کمال کی خصوصیات والے نام اس کے ہیں جو کسی بھی زبان میں ہوں (الله صرف واحد ہے)- سب سے اہم مسئلہ ہے کہ کس طرح عقل سے خدا کے وجود کو ثابت کیا جائے؟
خدا لا محدودہے اس کی ذات کا براہ راست فہم انسانی حواس سے ماوراہے- اس کو اس کی نشانیوں سے پہچانا جا سکتا ہے- عام طور پر خدا کے وجود کے ثبوت میں جو دلائل فلاسفہ کی طرف سے مہیا کیےگئے ہیں ان میں دلائل وجوہات (Priori Argument)، تجربے سے دلائل (Posteriori Argument)، ‘کائناتی دلائل (Cosmological Argument)، ڈیزائن سے دلیل (Teleological Argument)،خدا کے تصور سے خدا کی حقیقت(Ontological Arguments)، اخلاقیات اور احتمال دلائل (Morality and Probability Arguments) وغیرہ شامل ہیں- عصر حاضر کے مغربی فلسفہ میں خدا کے وجود پر ‘مذہبی تجربے’ سے ثبوت اور دوسرے دلائل تجویز کیے گئے جن کا ذکر ہو چکا.
حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کے پیروکار ہونے کا دعوی کرنے والے توحید پر بہت زوردیتے ہیں، لیکن صرف اسلام کے پیروکار ، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی پیش کردہ توحید کی میراث کے حقیقی وارث ہونے کا دعوی کر سکتےہیں.
مسیحیت کی طرف سے پیچیدہ نظریہ تثلیث کو ‘تثلیث توحید’ کے طور پرپیش کیا جاتا ہے، جس کے مطابق تین ؛ ایک باپ (خدا)، بیٹا (عیسی علیہ السلام)، اور روح القدس ایک ہیں- یہ نظریہ مکمل طور پر حضرت ابراہیم کی طرف سے پیش کیے گئے نظریہ توحید کے الٹ ہے. کئی فرقوں اورعیسائت کی بنیاد پرقائم مذاہب مثلا آریانزم، ‘یہوواہ کے گواہوں’ اور کچھ ‘موحدين’ کے پیروکاروں کی طرف سے’تثلیث توحید’ کو رد کر دیا ہے ۔
توحید کے برعکس شرک (خدا کے ساتھ شراکت داری) ہے، شرک بت پرستی کا ماخذ ہے . اسلام شرک کو کفر کے مترادف سمجھ کر مسترد کرتا ہے. مسلمان سختی سے اللہ (ایک خدا) رب العالمین پر ایمان رکھتے ہیں اور بغیرکسی شبیه کے صرف اس کی عبادت کرتے ہیں-
خدا کی صفات مثلاً پیدا کرنے والا خالق ، نہایت مہربان، منفرد، اور مزید بہت صفات قرآن اور بائبل میں درج ہیں ۔ اگرچہ خدا انسانی نظر سے دیکھا نہیں جا سکتا مگر اس کےموجود ہونے کے ثبوت اورعلامات کائنات اور انسانی تخلیق میں محسوس کیئے جا سکتے ہیں ، لیکن سرکش لوگوں کو اس میں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا کیونکہ انہوں نے عقل اورحکمت کے دروازے بند کر رکہے ہوتے ہیں-
پچھلے رسولوں کومعجزات عطا ہوئے مگر ان پر ان کے اثرات دیر تک قائم نہ رہ سکے۔ حضرت موسیٰ نے (عليہ السلام) بنی اسرائیل کو مصر سے فرعون کے چنگل سے حیران کن معجزوں کے بعد نکال کر لا ئے لیکن اس کے بعد فوری طور پر اسرائیلی حدود سے تجاوز کر گینے اور بچھڑے کی پرستش میں مشغول ہو گئے- یسوع مسیح (عليہ السلام) نے بہت سے معجزات دکھا ئے مگر یہودیوں نے ان کو مسترد کر دیا-
اسلام استدلال، مباحثے اور مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے. اللہ نے اپنی حکمت سے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو قرآن عطا فرمایا جو ایک زندہ معجزہ ہے جسے کوئی بھی شخص خود پڑھ کر اس کے ذریعے حکمت اور رہنمائی حاصل کر سکتا ہے- قرآن مکمل طور پر اللہ کی طرف سے حکمت اور رہنمائی سے بھرپور سچا کلام ہے- سائنس قرآن کا موضوع نہیں مگر قرآن کی بہت سی آیات ضرورت کے مطابق سائنس کے مختلف مضامین کا حوالہ دیتی ہیں لیکن وہ سائنس کے مصدقہ اصولوں کے ساتھ متصادم نہیں ، بلکہ سائنس ان کی تائید کرتی نظر آتی ہے. قرآن انسانیت کو درپیش تمام مسائل کا حل فراہم کرتا ہے اورانسان کے دماغ میں اٹھنے والے بنیادی سوالات کے جوابات مہیا کرتا ہے مثلا؛ خد کا وجود ، کائنات اور انسانیت کی تخلیق اور وجوہ، انسانی دکھ درد، خیر و شر ، موت ، بعد از موت وغیرہ. قرآن عقلی دلائل سے انسان کی ہدایت و رہنمائی کرتا ہے، اس کو ظلمت کے اندھیروں سے روشنی کی طرف لاتا ہے، یہ اس کی سچائی اور اللہ کی اپنے بندوں پر رحمت کا کھلا ثبوت ہے –
استشراق اور مشرق وسطیٰ پر دنیا کی معروف اتھارٹی، پرنسٹن پروفیسر فلپ .کے .ٹی اپنی کتاب؛ “اسلام، زندگی کا ایک طریقہ” میں لکھتا ہے؛ ” ‘قرآن پاک (اللہ کی طرف سے) لکھایا گیا ہے- قرآن سے کوئی بھی آیت یا حوالہ لیں، تو اس کا تعارف اس طرح شروع کیا جا سکتا؛ “اللہ نے فرمایا!”
اب بنی نوع انسان کا اپنا انتخاب ہےکہ وہ تحریف شدہ قدیم صحیفوں پر عمل کرنا چاہتے ہیں یا اپنی رہنمائی کے لیئے خالص اصلی حالت میں محفوظ اور دستیاب آخری پیغام، قرآن پر عمل کرتے ہیں!
خدا واحد پر ایمان کا مطلب ہے کہ اس کی رہنمائی کے مطابق زندگی بسر کی جائے، الله کے آخری رسول نبی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر قرآن نازل فرمایا جو انسانیت کے لئے ابدی ہدایت کا سرچشمہ ہے – ایمان کی جھلک انسان کے اعمال سے نظر آنی چاہئیے. عبادات کے علاوہ ،اچھا اخلاق ، حقوق العباد کا احترام اور انسانیت کی خدمت مومن کی چند خصوصیات ہیں-بے عمل، بدقسمت لوگ جو نفاق میں مبتلا ہیں اور قرآن کو نظرانداز کرتے ہیں ، بربادی کی طرف جا رہے ہیں:
وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ
’’اور تم سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو۔‘‘( آل عمران،3 :103)
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَـٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ﴿سورة الفرقان25:30﴾
اور(روز قیامت) رسول کہے گا کہ اے میرے پروردگار! بےشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا ﴿سورة الفرقان25:30﴾
“بڑی ہی بری مثال ہے ایسے لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا، اور وہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ہیں” (قرآن 7:177)
… رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴿٢٨٦﴾
پروردگار! ہم جو کچھ بھول جائیں یا ہم سے غلطی ہوجائے اس کا ہم سے مواخذہ نہ کرنا . خدایا ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈالنا جیسا پہلے والی امتوں پر ڈالا گیا ہے پروردگار ! ہم پر وہ بار نہ ڈالنا جس کی ہم میں طاقت نہ ہو . ہمیں معاف کردیناً ہمیں بخش دیناً ہم پر رحم کرنا توہمارا مولا اور مالک ہے اب کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما (قرآن 2:286)
خدا واحد پر ایمان انسان کی فطری جبلت ہے –تمام انسان کافر ہوں یا مومن ، عبادت گزار ہوں یا فاسق و فاجر اگر کسی سخت مصیبت میں پھنس جائیں تو وہ دنیا کی کسی مادی چیز کی پناہ تلاش نہیں کرتا بلکہ وہ کسی ایسی قوت کی پناہ چاہتا ہے جو اس کائنات سے ماورا ہو، جسے وہ دیکھ تو نہیں سکتا لیکن اس کی روح اس کا دل اس کے جسم کا ہر ریشہ اس کے موجود ہونے کی گواہی دیتا ہے اس کی عظمت و جلال کا احساس رکھتا ہے ، اس سے محبت کرتا ہے ، ڈرتا ہے ، یہ اس لیے ہے کہ الله پرایمان انسان کی جبلت ہے –
انڈکس
برقی کتاب (Pdf فارمٹ): https://goo.gl/bsTBJt
……………………………………………………..
لنکس – References/Links
4. http://tanzil.net/
7. https://www.reference.com/world-view/did-socrates-believe-f38cce3e8932c602
8. http://www.islamawareness.net/Buddhism/buddhist.html
11 The God: by Kerin Armstorng
20. صفات متشابہات کی بحث:http://farooqia.com/ur/lib/1434/03/p5.php
21. ا للہ تعالیٰ کی صفات عامہ اور مخلوق: http://www.thefatwa.com/urdu/questionID/16/
23. https://ur.wikipedia.org/wiki/قرآن_اور_جدید_سائنس
25. http://islam4humanite.blogspot.com/2011/10/quran-evidence-of-truth.html
29. http://Peace-Forum.blogspot.com
30. http://FreeBookPark.blogspot.com
33. https://www.facebook.com/groups/1God3Faiths
34. https://plus.google.com/+AftabKhan-PeaceForum
35. https://www.youtube.com/c/PeaceForum
36. http://www.dailymotion.com/Peace-Forum
37. Encyclopedia Britanica
38. Wikipedia
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
تحقیقی مقالہ جات و مضامین :
· خطبات اقبال – اسلام میں تفکر کا انداز جدید
Reconstruction of Religious Thought in Islam: http://goo.gl/lqxYuw
· انسداد فرقہ واریت- مختصر تاریخ اورعملی اقدامات
· نظریاتی اور فکری کنفیوژن اور ممکنہ حل
· کتابت حدیث کی تاریخ – نخبة الفکر – ابن حجرالعسقلانی – ایک علمی جایزہ
· پاکستان کی دلدل اور امن اور ترقی کا راستہ
· علماء اور دور جدید
· خاموش انقلاب مگرکیسے؟
· ظالم فاسق فاجر حکمران – علماء اور مسلمانوں کا رویہ
· ووٹ کی شرعی حیثیت مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد شفیع
مصنف :
آفتاب احمد خان ١٩٩٩سےمذہب ثقافت، اخلاقیات، سائنس، سیاسیات اور روحانیت کا اعلی انسانی اقداراور پرامن معاشرہ کے قیام اور ترویج میں کردارکا مطالعہ کر رہے ہیں- انہوں نے پولیٹیکل سائنس،اسٹریٹجک اسٹڈیز، بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کی- وسیع سفر کے دوران امریکہ، یورپ، مشرق وسطی، چین، مشرق بعید اور آسٹریلیا میں لوگوں اورمختلف ثقافتوں کا مشاہدہ کیا-دنیا میں اکثریت حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنا بزرگ (Patriarch) مانتی ہے اور ان کی عزت کی جاتی ہے- اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ورثہ کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، جس کی تکمیل حضرت محمد ﷺ پر ہوئی- بنی نوع انسان کو امن و سلامتی و برداشت کے ساتھ رہنے کی اہمیت کے پیش نظر انٹرنیٹ پر ” سلام فورم نیٹ ورک – Peace Forum Network قائم کیا جو کہ ایک خالص تعلیمی، فکری، علمی کوشش ہے . اہم موضوعات میں علم، انسانیت، مذہب، اخلاقیات، سائنس، ثقافت، سماجیات, سیاسیات ،روحانیات براۓ امن شامل ہیں- یہ فورم کسی بھی عقیدے، جنس یا نسل کے تمام باشعور، امن پسند لوگوں کو خوش آمدید کہتاہے-
ایک فری لانس رائٹرکے طور پر مصنف کے انگریزی مضامین 2006 , سے باقاعدگی سے “ڈیفنس جرنل” کراچی میں شائع ہورہے ہیں- ان میں سے منتخب تحریروں کو کتابی شکل میں2008 میں شائع کر کے مفت تقسیم کے لیے مہیا کر دیا تاکہ اس تحقیق سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ حاصل کرسکیں – اس کےساتھ ساتھ تمام تحقیقی مواد ومضامین کو برقی کتابوں e-books بلاگز، ویب پیجز، میگزین ، ویڈیوزاورسوشل میڈیا پر دستیاب کر دیا- زیادہ عوام تک رسائی کے لیےحال میں اردو میں میں” سلام فورم“(http://SalaamForum.blogspot.com) کا آغاز کیا اور اب منتخب کتابوں کو اردو میں مہیا کرنے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے- “خالق کائنات کون؟” اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے، جومصنف کی انگلش میں کتاب TheCreator کا اردو ترجمہ و مزید تحقیق کا نچوڑ ہے-تخلیق کاینات’ ، ‘راہنمائی’اور ‘اسلام:دین کامل’بھی اردو میں ترجمہ کے بعد پیش کرنے کا ارادہ ہے(انشاء اللہ) ہیں- ان کے علاوہ مصنف کیے تحقیقی مقالے،کتب(eBooks) اور مضامین یہاں مہیا ہیں: http://FreeBooPark.blogspot.com
مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں : http://AftabKhan-net.page.tl
~~~~~~~~~~~~~~~~~
انسانیت ، علم ،مذہب ثقافت، اخلاقیات، سائنس، سیاسیات ،معاشرہ ، برداشت ،امن و سلامتی
بلاگز، ویب سائٹس،سوشل میڈیا، میگزین، ویڈیوز ,کتب
Peace Forum NetWork
(Web NetWork)
Be part of Millions of visitors:
لاکھوں وزٹرز میں شامل ہوں
مفت کتب حاصل کرنے کے لیئے، وزٹ کریں
کریں WhattsApp نام ، اڈریس، SMS یا
سوشل میڈیا پر جوائین کریں یا اپنا نام ، موبائل نمبر 923004443470+ پر”وہاٹس اپپ”SMS کریں
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~