The Defenders ڈیفنڈرز

Pakistan is under threat from Hybrid War, enemy uses social media as a weapon. Now you can also participate in this war at social media.

پاکستان کےخلاف دشمن بے ہائبرڈ وار شروع کر رکھی ہے ، سوشل میڈیا کو اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کر  رہا ہے . اس کا توڑ بھی سوشل میڈیا کے استعمال سے ہے – ڈیفنڈر آپک کو جوابی نظریاتی  ہتھیار اور ضروری انفارمیشن مہیا کرنے میں مددگار ہے

DEFENDER will equip you with knowledge and intellectual resource to fight back. You can visit , join  DEFENDERS and may like to send invitation to known Social media enthusiasts with flare to participate in Hybrid War to counter hostile propaganda by enemies of Pakistan …. Remember:

“The ink of the scholar is more sacred than the blood of the martyr”

More at: https://Ddefenders.home.blog

DEFENDERS ڈیفنڈرز:
دشمن نے پاکستان کے خلاف “ففتھ جنریشن وار” “ہا ئبیرڈ وار” شروع کر رکھی ہے- اس میں روایتی اور غیر روایتی تمام طریقے استعمال کیے جاتے ہیں. دہشت گردی، فکری ، نظریاتی دہشت گردی ، کنفیوژن، انتشار ، ہیجان ، نفرت پیداکی جاتی ہے. اس مقصد کے لئے روایتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو ہائبرڈ جنگ کا اہم ترین آلہ سمجھا جاتا ہے –

اپ وطن پاک کے دفاع میں اپنا موبائل، ٹیب ، لیپ ٹاپ ہتھیار کے طور صرف اسی وقت استعمال سکتے ہیں جب اپ کے پاس دشمن پراپیگنڈہ کے دلائل کے ساتھ جوابات موجود ہوں ، جس میں کافی وقت اور محنت درکار ہے-

 آپ بھی ” ڈیفنڈر” بن سکتے ہیں- اور اپنے محب وطن ساتھیوں کو بھی دعوت دے سکتے ہیں –

“عالم کےقلم کی سیاہی شہید کے خون سے مقدس ہے”

یہ بیانیہ ، انفارمیشن کی جنگ ہے جو ذہنوں کو تسخیر کرتی ہے


تعارف

پاکستان ١٩٤٧ میں عظیم جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کے بعد قائم ہوا، مگر بہتر سال کے بعد بھی ابھی تک آزادی کے مقاصد حاصل نہ کر سکے، جدوجہد جاری ہے- پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لا حق ہیں- پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، فوج مضبوط ہے، دشمن نے اب “ففتھ جنریشن وار” “ہا ئبیرڈ وار” بھی کہتے ہیں شروع کر رکھی ہے- یہ جنگ شاطرانہ چالوں اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے لڑی جاتی ہے- اس میں روایتی اور غیر روایتی تمام طریقے استعمال کیے جاتے ہیں. دہشت گردی، فکری ، نظریاتی دہشت گردی ، کنفیوژن، انتشار ، ہیجان ، نفرت پیداکی جاتی ہے. جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ مذہبی، لسانی، علاقائی اور سماجی اختلافات کو ہوا دے کر پرتشدد اور گوریلا کارروائیوں کو دہشت گردی تک لے جانے کا نام “ہائبرڈ وار فئیر” ہے۔ اس مقصد کے لئے روایتی میڈیا سےزیادہ سوشل میڈیا کو ہائبرڈ جنگ کا اہم ترین آلہ سمجھا جاتا ہے، مختلف سماجی ویب سائٹس، سوشل میڈیا گروپس اور مختلف اپلیکیشنز کے ذریعے ان نازک معاملات کو چھیڑا جاتا ہے جس سے اُن ممالک کے عوام میں انتشار، بے چینی ، بے یقینی اور افراتفری پھیلائی جاسکے۔
یہ بھی کم لاگت جدید جنگ کا حصہ ہے کہ اپنے دشمن کی طاقت ختم کرنے کے لئے اسے داخلی طور پر کمزور کیا جائے، منفی سفارت کاری، دہشتگردی، سیاسی انتشار، اداروں کو کمزور کر کے اور عوام کی فلاح کے لئے قائم اداروں میں کرپشن کو فروغ دے کر دشمن ملک کی معیشت کو متاثر کرنا اس قسم کی جنگ کا بنیادی ہتھیار ہے۔ عوام کی ملک سے جذباتی محبت کو کمزور بنانے پر بھی خصوصی طورپر کام کیا جاتا ہے-
دشمن کا مرکزی ٹارگٹ نوجوان طبقہ ہوتا ہے جو ناتجربہ کاری ، نوکریوں کی کمی ، معاشی ناہمواری ، ناانصافی، سوشل پرابلمز کی وجہ سے با آسانی ہدف بن جاتا ہے،
پاکستان میں دہشتگردی میں ستر ہزار پاکستانی شہید ہوچکے اور ١٢٦ بلین ڈالرز کا معاشی نقصان ہوا – مگر بقا کی جنگ جاری ہے- مسلح افواج دشمنوں سے جنگ کرکہ ہمیں امن سے رہنے کا ماحول مہیا کرتی ہیں- مگر دشمن، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکہ عوام کو ذہنی ، نفسیاتی اور فکری طور پر اپنی فوج ، ریاستی اداروں اور ریاست کے خلاف جدید طریقوں کے زریعے متنفر کرتا ہے- لاعلمی میں عوام دھوکہ کھا کر ان کے الہ کار بن جاتے ہیں- جس قوم میں عوام اور دفاعی اداروں کے درمیان نفرت کی دیوار ہو اس کو مغلوب کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے- مشرق وسطی ، شمالی افریکا اور دوسرے مسلمان ممالک کی موجودہ مثالیں سبق آموز ہیں-
اب جنگوں کے میدان اور ہتھیار تبدیل ہوگئے ہیں، توپوں اور بندوقوں کی جگہ اسمارٹ فونز اور لیب ٹاپ لے چکے ہیں، یعنی دنیا کی بڑی طاقتیں اپنی جدید جنگیں کمیونیکیشن کے آلات پر لڑرہی ہیں۔ ہائبریڈ وار فیئر دراصل روایتی ہتھیار، غیر روایتی چالوں، دہشت گردی اور مجرمانہ ذہن کا مرکب ہے۔
عرب ملکوں میں قیادت اور حکومتوں کا بغیر جنگ خاتمہ ‘ہائیبریڈ جنگ’ کی ایک مثال ہے،امریکہ, انڈیا, افغانستان، اسرایئل اور دوسرے “برادر اسلامی ممالک” نے انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے ادارے اور سیل قائم کر رکھے ہیں، جو مفادات کےحصول میں مدد گارہیں-

بین الاقوامی تعلقات میں دوستی مفادات پر ہوتی ہے نہ کہ جذبات پر ، ایک مثال … امریکہ، اسرایئل انڈیا کے دوست ، ایران کے دشمن مگر انڈیا ایران کا دوست … ایران اور سعودیہ کے تعلقات سخت خراب مگر پاکستان ایران اور سعودیہ دونوں کا دوست … پاکستان کا دشمن انڈیا مگر انڈیا ایران ، امارات ، سعودیہ کا دوست ..

ہم کو دوسرے ممالک کے ان کے آپس میں تعلقات پر نظر رکھتے ہوے، ایک محب وطن پاکستانی کی حثیت سے صرف باہمی دوستی اور پاکستان کے مفادات کو مد نظر رکھنا ہے-

بیانیے کی جنگ’ دور حاضر میں جارحیت کی اہم ترین شکل ہے، عسکری طاقت سے زیادہ ابلاغ ، نظریات اور خیالات کے ہتھیار ریاستوں میں جنگ جیتنے کیلئے ضروری ہیں۔

فکری محاذ پر نظریاتی جنگ پاکستان کے انٹلیکچوئیلز ، علماء ، سیاست دانوں، حکمرانوں اور میڈیا اور عوام نے مل کر لڑنی ہے۔ فوج دہشت گردوں اور دشمنوں کو ختم کرتی رہے گی ، مگر نظریاتی میدان خالی پا کر دشمن نئے شہری سپاہی ہماری صفوں میں سے ریکروٹ کرتا رہے گا۔ یہ جنگ کبھی ختم نہ یو گی جب تک بظریاتی محاز پر ہم سب مل کر اپنا قومی فریضہ اور کردار ادا نہ کریں گے۔

“ڈیفنڈرز” کا مقصد محب وطن پاکستانیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ دشمن کے گمراہ کن جھوٹے پراپیگنڈا کا موثر طور پر دفاع کرکہ قومی دفاع میں اپنا کردار ادا کر سکیں- اس طرح ہم ایک متحد قوم کی شکل میں دشمن کو شکست دے سکتے ہیں تاکہ ہمارا ضمیر مطمین ہو- بروز قیامت الله کو کہ سکیں کہ ہم نے اپنی ذمہ واری پورا کرنے کی کوشش کی-
اضروری مواد اور ریفرنس لنکس مہیا کئیے جا رہے ہیں :

  1. فلپ بورڈمیگزین، اس پر تمام اہم پوسٹس موجود ہیں ، اس لنک یر فولو کریں  http://flip.it/-wtocR
  2. ڈیفنڈرز Defenders ، ہینڈ بک حاصل کریں  : http://bit.ly/2ZxN2xm
  3. https://Ddefenders.home.blog
  4. http://salaamone.com/kashmir :Kashmir Analysis & Options (English
  5. کشمیر ، جہاد ، تجزیہ و آپشنز (اردو) : http://salaamone.com/kashmir-ur

الله ہمارا مددگار ہو گا:
مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا ۗ وَكَانَ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا (قرآن 4:85(

مفہوم : جو بھلائی کی سفارش کریگا وہ اس میں سے حصہ پائے گا اور جو برائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا، اور اللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے.

References/Links
  1. https://Ddefenders.home.blog
  2. https://Pakistan-Posts.blogspot.com
  3. https://www.hilal.gov.pk/hilal-english
  4. https://www.hilal.gov.pk/hilal-urdu
  5. https://www.ispr.gov.pk/
  6. YouTube Channel: https://www.youtube.com/channel/UCEwlPFzuck7KyNAnsujkkFg
  7. https://SalaamOne.com/defenders/
  8. Criticism of Army -Rebuttal: http://bit.ly/2ZxN2xm