Hybrid warfare against Pakistan (2) ہایبرڈ وار

Most conflicts are in the form of conventional military interventions against smaller or weaker states, sub-conventional (guerrilla or irregular) conflicts or ‘hybrid warfare’. For over 60 years, nuclear weapons have deterred a major conflict between nuclear-armed states, and, because of the global revulsion against the use of nuclear weapons, the nuclear powers have been also unable to realise offensive objectives through nuclear coercion, even against non-nuclear weapon states.

ہایبرڈ وار – ففتھ جنریشن وار…. [……]

Western analysts have termed the comprehensive approach employed by Russia in Ukraine (encompassing narrative control, cyberattacks, use of anonymous militias and irregular forces, clandestine supplies and diplomatic support) as “hybrid warfare”. The Russians refer to it as the ‘Gerasimov Doctrine’ (after the Russian military chief). This form of warfare is also called: asymmetrical, non-conventional, gray zone conflict, ‘new generation warfare’, ‘whole of government’ approach and so on. It is emerging as the preferred modality in today’s contests between the great powers.

Often, hybrid war may not be a war at all. The objective may not be to secure an adversary’s immediate defeat, but to erode its morale; isolate it; ‘soften’ it up before a conflict; deflect it from pursuing unacceptable military or political objectives; disrupt its communications, command and control and/or important infrastructure; impose economic pain to secure adherence to political demands; delegitimise an adversary’s government; compromise its leaders.

The objective may not be to secure an adversary’s immediate defeat, but to erode its morale.

The toolbox of instruments that can be used to wage such ‘hybrid’ warfare is rapidly expanding and becoming more sophisticated: eg autonomous weapons, advanced cyber programmes, social media, data mining, algorithms and artificial intelligence (AI), etc. By 2020, the ‘internet of things’ will reportedly connect 30 billion devices. Power will rest with the people who control these devices.

Technology is progressively blurring the distinction between hybrid and conventional warfare and increasing the incentives, opportunities and compulsions for the preemptive or ‘first-use’ of offensive action by adversaries eg to knock out an enemy’s command and control through a cyber strike. Given the complexities of defence and offence in such complex conflict, it will become increasingly difficult to prevent the escalation of hybrid wars to the conventional and even the nuclear level.

Pakistan was the target of hybrid or indirect ‘war’ in 1971. New Delhi’s hybrid strategy (promotion of Mujib’s six-point plan, the genocide and refugees narrative, training the Mukti Bahini, the Indo-Soviet ‘Friendship Treaty’) all laid the ground for the coup de grâce of Indian military intervention in East Pakistan.

Andrew Korybko from the Russian Institute of Strategic Studies explains how India’s Hindu nationalist Prime Miniser Narendra Modi

is waging a vicious hybrid war against Pakistan to sabotage the $51 billion dollar China, Pakistan Economic Corridor project.

Since then, Pakistan has been the target of multiple ‘hybrid’ campaigns. Exaggerated proliferation concerns and coercive diplomacy were utilised to hold back Pakistan’s nuclear and missile programmes. The legitimacy of the Kashmiri freedom struggle was eroded by its projection as terrorism including through false-flag operations, infiltration of militant Kashmiri groups and concerted propaganda. The onus for America’s colossal military and political failure in Afghanistan was ascribed to alleged Afghan Taliban ‘safe havens’ in Pakistan. The Pakistan Army and the ISI remain a special focus of propaganda and fake news.

Today, the hybrid war against Pakistan is focused on Balochistan, the former Fata region, Gilgit-Baltistan and the China-Pakistan Economic Corridor.

Pakistan has developed credible capabilities to deter nuclear and conventional aggression. However, it remains very vulnerable to hybrid warfare. Pakistan’s adversaries enjoy considerable prowess in IT, cyber, media projection and narrative construction, including ‘fake news’, subversion and sabotage, and sponsorship of terrorism, including ‘false-flag’ operations.

The main modality of this ‘indirect war’ against Pakistan is the media, including social media. Very few Indian media personalities enjoy the ‘freedom’ to be critical of their country or their current government. Meanwhile, Pakistan print and electronic media speaks with many voices. There is little space for pro-Pakistani narratives in the Western media. An army of Indian trolls has been recruited to malign Pakistan on the internet.

There are numerous other ‘agents of influence’ who are used to develop and project an anti-Pakistan narrative. Many foreign funded and directed non-governmental organisations have been ubiquitous in developing negative critiques about Pakistan within Pakistan. Some among our local elite are co-opted by these organisations through jobs, travel and other perks. No wonder there has been such a hue and cry about the long overdue diligence conducted recently by the government and the Foreign Office on these organisations.

The hybrid campaign incorporates some ethnic and religious groups. Foreign sponsorship of the Balochistan Liberation Army and the Tehreek-i-Taliban Pakistan is well established. Some others need to be subjected to close scrutiny.

Any foreign funding of any Pakistani organisation ought to be declared and officially approved. Receipt of undeclared foreign payments should be a crime. This is an international norm. (Surely, the Financial Action Task Force will approve.)

Pakistan’s agencies must be equipped with the most advanced surveillance and data collection techniques to detect future Jadhevs or Osamas and neutralise any ‘black ops’, ‘false-flag’ or infiltration operations planned by enemy agencies.

Pakistan must possess the cyber capability to defend its crucial command-and-control systems and its industrial and transport infrastructure against enemy attack. But to deter such attack, Pakistan must also have the capability for offensive cyber action.

The technologies for waging a “comprehensive” conflict and “new generation warfare” are being actively developed by every significant State. Pakistan cannot afford to be left behind. To acquire credible capacity to defend against and repel hybrid wars, Pakistan will need to make dedicated efforts, comparable to those deployed to develop its nuclear and missile programmes.

However, there are certain elements of such warfare (cyberattacks, autonomous weapons, false-flag operations) which pose the threat of systemic and global disruption, destabilisation and military escalation. Pakistan and other responsible nations should take an initiative in relevant international forums to secure a global ban or restrictions on such dangerous elements of hybrid warfare.

By Munir Akram , Dawn.com  [The writer is a former Pakistan ambassador to the UN]

 

Also read …. Hybrid Warfare against Pakistan (2) پاکستان کے خلاف ہائبرڈ -وار 

.

ہایبرڈ وار – ففتھ جنریشن وار

جنگوں کے مورخین اور ماہرین نے تفہیم کی خاطر اب تک کی جنگوں کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ فرسٹ جنریشن وار ، سیکنڈ جنریشن وار ، تھرڈ جنریشن وار ، فورتھ جنریشن وار اور ففتھ جنریشن وار ۔ پانچ پیڑیوں میں تقسیم کے حوالے سے تو ماہرین متفق ہیں لیکن الگ الگ جنریشن کی تعریف پر اختلاف موجودہے ۔ مثلاً کچھ ماہرین سیکنڈ جنریشن وار کو ایک دور سے شروع کرتے ہیں اور کچھ دوسرے دور سے ۔ اسی طرح کچھ ماہرین اس وقت ففتھ جنریشن وار کے اقدامات کو بھی فورتھ جنریشن وار کا حصہ قرار دیتے ہیں جبکہ کچھ اس کو ففتھ جنریشن کا نام دے رہے ہیں ۔

1-تاہم مروجہ معنوں میں جب جنگیں دونوں طرف کے انسان آمنے سامنے رہ کر تلواروں وغیرہ سے لڑا کرتے تھے تو ان کو فرسٹ جنریشن وارز (پہلی پیڑی کی جنگیں) کہا جاتا ہے ۔ انگلش سول وار اور امریکہ کی جنگ آزادی اس کی نمایاں مثالیں ہیں ۔

2-پھر جب بندوق اور توپیں ایجاد ہوئیں اور اس کے ذریعے جنگیں لڑی جانے لگیں تو ان جنگوں کو سیکنڈ جنریشن وار (دوسری پیڑی کی جنگیں) کہا جاتا ہے۔ بندوق اور توپ کے ایجاد سے لے کر پہلی جنگ عظیم تک کی جنگیں اس کی مثالیں ہیں ۔

3-اس کے بعد جب جنگوں میں فضائیہ اور نیوی وغیرہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہوگئی یا میزائلوں کے ذریعے دور سے دشمن پر وار کرنے کے راستے بھی نکل آئے اور ٹیکنالوجی کا استعمال فیصلہ کن کردار ادا کرنے لگا تو ان جنگوں کو تھرڈ جنریشن وار ز کا نام دیا جاتا ہے ۔ دوسری جنگ عظیم اور ویت نام یا کوریا کی جنگیں اس کی نمایاں مثالیں ہیں ۔

تھرڈ جنریشن تک جنگیں صرف افواج کے درمیان لڑی جاتی تھیں ….. ل

4.یکن گزشتہ صدی کے دوران ان میں ملکی افواج کے ساتھ ساتھ نان ا سٹیٹ ایکٹرز اور مقامی شورشوںکا عنصر شامل ہوگیا ۔ مثلاً سرد جنگ کے دنوں میں سوویت یونین نے کئی ممالک میں یہ جنگیں اپنی فوجیں بھیجنے کی بجائے مقامی طاقتوں کے ذریعے لڑیں جبکہ دوسری طرف امریکہ نے افغانستان میں نان اسٹیٹ ایکٹر کی حیثیت رکھنے والے مجاہدین کو سپورٹ کرکے سوویت یونین کے خلاف جنگ لڑی ۔ اس وقت جنگوں میں نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ساتھ ساتھ سفارت کاری، معیشت اور پروپیگنڈے کے ہتھیار بھی شامل ہوگئے اور ریاستی افواج کے ساتھ ساتھ پراکسیز کا کردار بھی اہم بن گیا ۔ اسی طرح دہشت گردی بھی جنگوں کے اہم ہتھیارکی حیثیت اختیار کرگئی ۔جنگوں کی اس نئی قسم کو فورتھ جنریشن وارز کا نام دیا جاتا ہے ۔

بنیادی طور پر ہائیبرڈ وار (Hybrid Warfare) کی اصطلاح بھی اسی فورتھ جنریشن وار کا دوسرا نام ہے کیونکہ اس میں اسلحے کے ساتھ ساتھ جنگ کے دیگر کئی ہتھیار شامل ہوگئے ۔

افغانستان، عراق اور شام وغیرہ کی جنگیں فورتھ جنریشن وارز کی نمایاں مثالیں ہیں ۔

5. تاہم اب جنگوں کی ایک نئی قسم سامنے آگئی ہے جسے ففتھ جنریشن وار کہتے ہیں ۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ ہم فورتھ جنریشن وارز سے نکل کر ففتھ جنریشن وار ز کے زمانے میں آگئے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ ابھی ہم فورتھ سے ففتھ کے انتقال (Transition) کے مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔

ففتھ جنریشن وار کو سمجھنے کے لئے ہمیں پہلے انگریزی لفظ بیٹل (Battle) اور وار(War) کے فرق کو سمجھنا چاہئے بیٹل وہ ہوتا ہے جس میں دو فوجیں یا مسلح طاقتیں ایک دوسرے سے براہ راست لڑائی لڑتی ہیں جبکہ وار بہت مفہوم میں استعمال ہوتا ہے ۔ اس میں پوری قوم شریک ہوتی ہے ۔ اس میں ہتھیاروں کے ساتھ پروپیگنڈے، سفارت کاری ، معیشت اور دیگر ہر طرح کے حربوں کو بھی بروئے کار لایا جاتا ہے ۔

اسی طرح موجودہ دور میں کسی ملک کی طاقت دو حصوں میں بٹی ہوتی ہے ۔ یعنی ہارڈ پاور (Hard Power) اور دوسرا سافٹ پاور (Soft Power) ۔

ہارڈ پاور سے مراد کسی ملک کی فوج، جنگی ہتھیار اور جنگی ٹیکنالوجی وغیرہ ہے جبکہ سافٹ پاور سے مراد اس کی لابنگ، پروپیگنڈے ، سفارتی اثرورسوخ، پراکسیز اور معیشت کی صلاحیتیں ہیں ۔

ففتھ جنریشن وار کی سادہ الفاظ میں تعریف یہ ہے کہ یہ بیٹل (Battle) نہیں بلکہ وار (War) ہوتا ہے ۔

اس میں بیٹل کی یا تو نوبت نہیں آتی یا پھر وار (War) جیت کر آخری وار کے طور پر بیٹل کا آپشن آزمایا جاتا ہے ۔

اسی طرح ففتھ جنریشن وار میں دشمن اپنے ہارڈ پاور کی بجائے سافٹ پاورز کو بروئے کار لاتا ہے اور وہ زیرنشانہ ملک کے سافٹ پاورز ہی کو نشانہ بناتا ہے ۔

ہائبرڈ / ففتھ جنریشن وار کے بنیادی ہتھیار جہاز، ٹینک اور میزائل نہیں بلکہ  — میڈیا، — سفارت کاری —  پراکسیز اور– معیشت ہیں۔

یہ زمین پر نہیں بلکہ ذہنوں میں لڑی جاتی ہے ۔

پہلے مرحلے میں انسانوں کو نہیں بلکہ ان کے ذہنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

فوجیں بھیجنے کی بجائے زیرنشانہ ملک کے شہریوں کو اپنی ریاست اور فوج کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ۔ براہ راست حملے کے بجائے پراکیسز کے ذریعے زیرنشانہ ریاست کو کمزور کیا جاتا ہے اور اس ملک کے اپنے شہریوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ مدد کے ذریعے اپنے پراکیسز میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔

اس جنگ میں پہلے مرحلے پر زیرنشانہ ملک کی فوجی چھاونیوں اور تنصیبات کو نہیں بلکہ معاشرے میں موجود فالٹ لائنز کو تلاش کیا جاتا ہے اور پھر ان کے ذریعے اندرونی انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کی جاتی ہے ۔روایتی جنگیں صرف حکومتیں چھیڑتی تھیں لیکن ففتھ جنریشن وارز بعض اوقات نان ا سٹیٹ ایکٹرز انفرادی طور پر بھی چھیڑ سکتے ہیں ۔ اسی طرح روایتی جنگوں کے مختلف ایکٹرز کے درمیان کوآرڈینیشن ضروری ہوتی ہے لیکن ففتھ جنریشن وار میں ضروری نہیں کہ مختلف حملہ آوروں میں کوئی کوآرڈینیشن ہو بلکہ بعض اوقات مختلف کردار اپنے اپنے طریقے سے زیرنشانہ ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یوں براہ راست تعلق نہ ہونے کے باوجود ان کا ہدف ایک ہوتا ہے ۔ اس جنگ میں کسی ملک کے رائے عامہ پر اثر انداز ہونے والے عناصر اور اداروں کو خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس لئے ذرائع ابلاغ ( ٹی وی ، ریڈیو، اخبار، سوشل میڈیااور فلم وغیرہ) اس جنگ کے خصوصی ہتھیار بھی سمجھے جاتے ہیں اور یہی پہلا نشانہ بھی ہوتے ہیں۔ پاکستان جیسے ملکوں میں شاعر اور ادیب بھی ذہن سازی میں بنیادی کردار اد ا کرتے ہیں اور شاید ان سب سے اہم ترین مذہبی رہنما ہیں اور ہمارے ملک کو چلانے والوں کا خیال ہے کہ اس وقت پاکستان اس ففتھ جنریشن وار کی زد میں ہے اور اس کے تحت مذکورہ سب عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ویسے تو جنگوں کو مختلف پیڑیوں میں تقسیم کرنے کا آغاز امریکی جنگی ماہرین نے کیا تھا لیکن مغرب میں یہ بحث بڑی حد تک آج بھی فورتھ جنریشن وار پر رکی ہوئی ہے ۔ مغربی سیاست اور میڈیا میں ففتھ جنریشن وارز کی اصطلاح بہت کم سننے کو ملتی ہے ۔ وہاں اگر یہ اصطلاح استعمال بھی ہورہی ہے تو بالکل الگ تناظر میں استعمال ہورہی ہے ۔ مثلاً امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس نے سوشل میڈیا کے ذریعے جو اثر ڈالا ،اسے ففتھ جنریشن وار کا نام دیا جارہا ہے ۔ باقی دنیا میں یہ اصطلاح سب سے زیادہ مصر کے حکمران جنرل سیسی نے استعمال کی ۔ جنرل سیسی اور ان کے ترجمانوں کا یہ دعویٰ رہا کہ ان کی حکومت کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ ففتھ جنریشن وار کے تحت ہورہا ہے جس کا بنیادی مقصد مصری فوج اور ریاست کو کمزور کرنا ہے ۔ مصر کے بعد اب یہ اصطلاح بڑی شدت کے ساتھ پاکستان میں استعمال ہونے لگی ہے اور میرا اندازہ ہے کہ چند ماہ بعد ہمیں ہر طرف اس اصطلاح کا ذکر اور غلغلہ نظر آئے گا۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا خیال ہے کہ ان دنوں دشمن ممالک اور مختلف نان ا سٹیٹ ایکٹرز نے پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن وار چھیڑ دی ہے جس کے تحت ملک کے اندر مختلف قومیتوں کے لوگوں کو ریاست اور بالخصوص فوج کے خلاف بھڑکایا جارہا ہے ۔ اسی طرح مذہبی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر بھی فساد کو ہوا دی جارہی ہے ۔مختلف بنیادوں پر ذہنی انتشار اور تفریق کو ہوا دی جارہی ہے۔ اداروں کو آپس میںلڑانے کی کوشش ہورہی ہے جبکہ بے یقینی کی فضا پیدا کرکے پاکستانی معیشت کو بھی تباہ کیا جارہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں سیاست، صحافت حتیٰ کہ عدالت کو بھی اس ففتھ جنریشن وار کے آئینے میں دیکھاجارہا ہے اوراسی کے تناظر میں ریاستی پالیسیاں تشکیل پارہی ہیں ۔

مبالغہ ہوسکتا ہے لیکن اس حد تک ہم جیسے طالب علم بھی اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستان اس وقت کسی حد تک ففتھ جنریشن وار کی زد میں ہے تاہم سوال یہ ہے کہ مقابلہ کیسے کیا جائے ؟یا ہماری ریاست اس جنگ میں کس طرح جواب دے رہی ہے اور اسے کیا کرنا چاہئے ؟

 By Saleem Safi [jang.com.pk]