اکثر لوگ علماء کو موجودہ حالت کا ذمہ دار ٹھرانے میں جلدی کرتے ہیں، جو مکمل طور پر تو نہیں مگر جزوی طور پر درست ہو سکتا ہے -علماء دین کی اسلام اور مسلمانوں کے لیے سینکڑوں سال کی خدمات کو نظر انداز کرنا زیادتی ہو گی. آج دنیا میں 1.6 ارب سے زیادہ کلمہ گو مسلم دین اسلام کے بنیادی ارکان کا اقرارکرتے ہیں الله کی عبادات کرتے ہیں یہ آبادی میں اضافہ کے علاوہ مسلمانوں اور علماء اسلام کی کاوشوں ،تبلیغ و دعوہ کی وجہ سے ہے. الله سبحان تعالیٰ نے مسلمانوں کی دینی تعلیم و تربیت کی ذمہ دای خاص طور پر علماء اسلام کی جماعت پر ڈالی اور مسلمانوں کو اجتماعی طور پر قرآن کا وارث قرار دیا.
وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا كَافَّةً ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ
اور یہ تو نہیں ہو سکتا کہ تمام اہلِ ایمان نکل کھڑے ہوں تو ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔ کہ ہر جماعت میں سے کچھ لوگ نکل آئیں تاکہ وہ دین میں تفقہ (دین کی سمجھ بوجھ) حاصل کریں اور جب (تعلیم و تربیت کے بعد) اپنی قوم کے پاس لوٹ کر آئیں۔ تو اسے (جہالت بے ایمانی اور بد عملی کے نتائج سے) ڈرائیں تاکہ وہ ڈریں۔ (٩:١٢٢ التوبة)
اوردعوت اور تبلیغ اسلام کا طریقه واضح کر دیا کہ حکمت اور اچھی نصیحت کا ذریعہ اختیار کریں (٢) (النحل 16:125).
آج کے حالت میں ہمارا معاشرہ ٹوٹ پھوٹ اور کنفیوژن کا شکار ہے مادہ پرستی، دہریت کا دوردورہ ہے. ایسے مخصوص حالات مخصوص عمل اور طریقه کارکا تقاضا کرتے ہیں.
ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے الفاظ میں؛”علماء اسلام نے ایک بحری جہاز کے لنگر کی مانند اسلام کے جہاز کو1400سال تک ڈولنےنہ دیا مگر اس جہاز کو آگےبھی جانے بھی نہ دیا”. نتیجہ آج کے جدید دور میں فکری جمود کی وجہ سے امت مسلمہ ترقی کی دوڑ میں دوسری اقوام سے پیچھے رہ گیئی اگرچہ اسلام تمام انسانیت کے لیے ہر دور، ہر زمانہ کے لیے تا قیامت ہدایت اور روشنی ہے. مسئلہ اسلام میں نہیں اس کے پیرو کاروں، ہم میں ہے.
ہمارے موجودہ مسائل کی بڑی وجہ دین اسلام سے عملی دوری ہے. ہم زبان سے کہتے ہیں:
لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُوُل اللّهِ
دین اسلام سے محبت کا بہت دعوی کرتے ہیں مگر عملی طور پر دین سے دور ہیں.مسمان جہالت کے گڑھے میں گرے ہیں. ان کو دین کی تعلیم و تربیت کی سخت ضرورت ہے. جو لوگ یعنی علماء کرام ، مسلمانوں کو دین کے قریب لا سکتےہیں اور یہ ان کی بنیادی ذمہ داری بھی ہے (٩:١٢٢ التوبة) جہاں بہت علماء اپنے دینی فریضہ میں خاموشی سے مشغول ہیں وہاں بہت بڑی تعداد فروہی مسائل کی طرف مائل ہنے.
موجودہ حالت میں ضروری ہے کہ:
-
جائزہ لیا جائے کہ کہاں غلطی ہوئی؟
-
کہاں عملی حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت ہے ؟
-
بہتری کی طرف سفر شروع کیا جائے.
تلخ حقائق ناگوار محسوس ہوں گے مگر مقصد ہرگز تنقید برائے تنقید نہیں اور نہ دل آزاری ہے بلکہ مقصد صرف پاکیستان اور مسلمانوں کے ضروری حل طلب مسائل کی طرف توجه مبذول کرانا ہے. یہ کھلا خط اسی سلسلے میں لکھا ہے . آپ کی توجہ اور رہنمائی سے ہم سب مل جل کر ان مسایل کو حل کر نےکی کوشس کر سکتے ہیں :
پچھلے 600 ٠ سال سے مسلمان سیاسی افراتفری اور سا مراجییت کا شکار ہو گئے زوال کا آغاز حصول علم کو صرف دین تک محدود کر دیا. مگرمغربی اقوام نے مسلم ہسپانیا اسپین(Spain) اور بغداد کے علم کے خزانوں سے فائدہ حاصل کیا اوریورپ کی نشاط ثانیہ(Renaissance) ترقی کا آغاز ہوا. اقوام مغرب نے علم سائنس کے زریعے صنعتی انقلاب برپا کیا اور اقوام عالم کوبشمول اکثریت مسلمانوں کو غلامی میں جکڑ لیا. ان کی زبان ، تہذیب ،معاشرت، ثقافت، سماج غرض کہ ہر شعبہ زندگی پر مغربیت اثر انداز ہوئی. مگر علماء اسلام نے اسلام کی بنیادی اقدار اور ایمان کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائی اورمسلمانوں کے دل میں ایمان کا چراغ روشن رکھا. الله نے قرآن(٩:١٢٢ التوبة، آل عمران 3:104) میں جو ذمہ داری علماء اسلام پر ڈالی انہوں نے وہ ذمہ داری کافی حد تک نبھائی.
انگریزوں سے آزادی کی جدو جہد میں علماء کا کیا کردار رہا ؟ اس تاریخی حقیقت پر ایک طائرانہ نظر:
لیکن اس سیاسی غلطی کی وجہ سے دارلعلوم دیوبند کی اسلام کے لیےگراں قدر دینی خدمات کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا.
مگر واضح ہے کہ غلطیوں سے ساکھ (credibility) پر منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں جو اصل قرآنی مقصد (٩:١٢٢ التوبة، دینی تعلیم و رہنمائی) کے حصول میں منفی اثر پیدا کرتے ہیں.
ضروری ہے کہ مقتدر ذمہ داران غور کریں کہ آخرمخصوص مکتبہ فکر کے ہی لوگ دہشت گردی، ان کی فکری،مالی، مادی امداد، سہولت کاری میں کیوں ملوث پایے جاتے ہیں؟ ضروری اقدام کی سخت ضرورت ہے.
محمّد علی جناح اور علامہ اقبال پر کفر کے فتوے بھی لگے مگر وہ اوران کے ساتھی، مسلمانوں کے لیے علیحدہ آزاد وطن، پاکستان حاصل کرنے کے عزم پر ڈٹ گیئے.
تحریکِ پاکستان کی مکمل حمایت کرنے کے لئے سنی اور بریلوی صوفی علماء کرام نے شرکت کی۔ محدث کچھوچھوی صدر آل انڈیا بنارس کانفرنس سید اشرفی جیلانی “اہل سنت” کے بہت بڑے رہبرورہنما تھے۔ کرسٹوف اپنی کتاب پاکستان اور اس کے ماخذ کی تاریخ میں لکھتا ہے کہ بریلوی علماء، تحریکِ پاکستان کے روحِ رواں تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے 1948ء میں “جمیعت علمائے پاکستان” کی بنیاد رکھی، جو ٹکڑوں می بٹ گیئ.
[مولانا فضل الرحمان کی “جمیعت علمائے پاکستان” الگ ہے]
مسلمانان ہند کی اکثریت نے بغیر فرقہ واریت کے قائداعظم محمّد علی جناح کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا جو کلین شیو(clean shaved) مغریبی تعلیم یافتہ،انگریزی سوٹ میں ملبوس،انگریزی میں یا ٹوٹی پھوٹی اردو میں تقریر کرتا تھا.(اسماعیلی شیعہ، بعد میں اثنا عشری) وہ ایک ایمان دار، سچا اور مخلص شخص تھا. وہ علماء کے مسلمانی کے معیارپر پورا نہیں اترتا تھا, اس کے باوجود اگر اہل مذہب کے ایک بڑے طبقے نے قائد اعظم کو اپنی سیاسی قیادت کے لیے منتخب کیا تو کیوں؟ اس کا جواب جماعت علی شاہ صاحب نے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلمان قوم کو ایک مقدمہ درپیش ہے اور اسے ایک وکیل کی ضرورت ہے۔ وکیل میں یہ صفات ہونی چاہئیں کہ وہ دیانت دار ہو اور اہل ہو۔ قائد اعظم میں یہ دونوں خصوصیات موجود ہیں۔
90% کلمه گو بھی علماء کے معیارمسلمانی پر پورا نہیں اترسکتے.80% لوگ پانچ وقت نماز (صلاه) ادا نہیں کرتے، اکثریت ہفتہ میں ایک مرتبہ جمعہ کی نماز ادا کرتی ہے، کچھ لوگ صرف عید کے عید.
خواتین جو کہ آبادی کا پچاس فیصد ہیں ان کا مذھب کی طرف کم رجحھان ہے. برقع مذہب سے زیادہ معاشرتی، ثقافتی علامت ہے. بازار میں اذان کے بعد کوئی برقع پوش یا سادہ لباس والی خاتون نماز پڑھنے کی تیاری میں نظر نہیں آے گی. مساجد میں خواتین کے لیے کوئی انتظام نہیں(یا بہت کم)، کیا 50% آبادی کونماز معاف ھے؟
الله تعالیٰ نے مسلمانوں کوقران کا وارث قرار دیا اور ان کو تین کیٹگری (زمرے) میں تقسیم کیا:
ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ(32:35 فاطر)
پھر ہم نے اس کتاب (قرآن) کا وارث ایسے لوگوں کو بنایا جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے چُن لیا (یعنی امّتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو)، سو ان میں سے اپنی جان پر ظلم کرنے والے بھی ہیں، اور ان میں سے درمیان میں رہنے والے بھی ہیں، اور ان میں سے اﷲ کے حکم سے نیکیوں میں آگے بڑھ جانے والے بھی ہیں، یہی بڑا فضل ہے، (مزید تفصیل تفسیر ابن کثیر)
1. مسلم قرآن پر ایمان لا یے.
2. قرآن کو سمجھے.
3. قرآن کو پڑ ہھے.
4. قرآن کی تعلیمات پر عمل کرے.
5. قرآن کی تعلیمات کو دوسرے لوگوں تک پہنچا ے.
افسوس کہ اکثریت کا جواب نہیں میں ہوگا، ہم سب کو قرآن کے حقوق کو پوری طرح ادا کرنے کی کوشس شروع کرنا ہو گی ، ساری ذمہ داری علماء پر ڈال کر ہم اپنے فرض سے فارغ نہیں ہو سکتے. علماء سے دین اسلام کا علم حاصل کریں. عمل کرنا اور اس کو اگے پھیلانا ہمارا فرض ہے.
محمد علی جناح اور ان کے رفقاء نے مسلمانوں کے لیے ایک اسلامی ملک بنایا جہان پرتمام مسلمان بغیر مسلک، فرقہ کی تخصیص کے مکمل آزادی سے ملک میں اسلامی اصولوں، قرآن و سنت کے مطابق رہ سکیں اور اقلیتیوں کو مکمل مذہبی آزادی ہو. ان کے ذہن میں “میثاق مدینه” کا ماڈل تھا.ملایت (Theocracy) نہیں کیونکہ اسلام میں ملایت کی گنجایش نہیں.
9 مارچ 1949 کو آہین ساز اسمبلی نے (١٠)” قراداد مقا صد” پاس کی، وزیراعظم لیاقت لیاقت علی خان نے تقریر میں پاکستان کا نظریاتی ڈھا نچا پیش کیا.
قرارداد مقاصد کا متن: (١٥)
-
جس کی رُو سے اس امر کا قرار واقعی اہتمام کیا جائے گا کہ اقلیتیں اپنے مذاہب پر عقیدہ رکھنے، عمل کرنے اور اپنی ثقافتوں کو ترقی دینے کے لیے آزاد ہوں۔
-
جس کی رُو سے وہ علاقے جو اب تک پاکستان میں داخل یا شامل ہو جائیں، ایک وفاق بنائیں گے جس کے صوبوں کو مقررہ اختیارات و اقتدار کی حد تک خود مختاری حاصل ہوگی۔
اب مسئلہ اس پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد کا ہے.
اخلاقی اور سیاسی فلسفہ میں، “سماجی معاہدہ” یا “سیاسی کنٹریکٹ” ایک نظریہ یا نمونہ ہے.
یہ عام طور پر معاشرے کی اصل بنیاد اور انفرادی سے زیادہ ریاست کی اتھارٹی کی قانونی حیثیت کے سوالات کا حل پیش کرتا ہے. افراد اپنی رضامندی سے اپنے کچھ حقوق حکومت یا ریاست کو تفویض کر دیتے ہیں. اس کے عوض حکومت، حکمران شہریوں کے باقی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں.
اسلام کے آغازعرب قبائلی معاشرہ میں مروجہ طریقه قبائلی سرادروں اور معززین سے‘بیعت’ کا تھا. آج کے دور میں الیکشن سے حکمران کا چناؤہوتا ہے. یہ ایک “معاہدہ” ہے، ‘عہد’ ہے جوافراد کی اکثریت تمام شہریوں کی طرف سے اجتماعی طور پر قانونی مانا جاتا ہے. جیسے اسلام کے ابتدائی دور میں خلفائے راشدین اور حکمران کرتے تھے. حضرت محمّدﷺ نے بھی ‘بیعت’ لی.
جب پاکستان وجود میں آیا تو پہلی آہین ساز اسمبلی، اور پرانا قانون لاگو ہوا. الیکشن کا سلسلہ اور حکمران بدلتے رہے جن کو سپریم کورٹ نے قانونی حیثیت دی.پھر 1956, 1962اور 1973کا آہین بنا. 1973 کے اسلامی جمہوری آیین پر اجماع امت ہوا. الیکشن ہویے. ‘معاہدہ’، ‘عہد’ قائم ہے. کسی شخص یا گروپ کو اس اجتماعی’معاہدہ’ کو توڑنے کا اختیار نہیں:
آج کے دور میں اقوام متحدہ کا ادارہ ہے جس کے چارٹر پر تمام دنیا کے ممالک بشامل پاکستان دستخط کیۓ ہیں. حکومت اور افراد پر ان معاہدوں کی پابندی لازم ہے. اگر ایسا نہ کریں تو پابندیاں اور جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
صلح حدبیہ کے وقت حضرت ابوجندل مکہ سے فرار ہو کر آے مگر رسول الله ﷺ نے ان کو کفار مکہ کو واپس کر دیا جو ان پر ظلم کر رہے تھے. یہ ہے معاہدہ کا احترم.(١١)
وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولً
عہد کی پابندی کرو، بے شک عہد کے بارے میں تم کو جواب دہی کرنی ہوگی ,(17:34) (7:32, 23:28)
“سماجی معاہدہ” کے مطابق شہری کا حکمران سے اجتمائی طور پر وفاداری کا عہد ہے.
حکمران جب تک نماز پڑھتا ہواس کی اطاعت کریں. اگر وہ الله کی نا فرمانی کا حکم دے اطاعت لازم نہی.
الحمد لِلَّـهِ پاکستان میں ا یسے حکمران نہ کبھی تھے نہ ہوں گے انشا الله.
اس لیےپاکستان میں اسلامی نظام (جبکہ آہین پاکستان اسلامی ہے ) یا کسی اور بہانےدہشت گردی، فساد برپا کرنا بغاوت کرنا غیر اسلامی عمل ہے، جس کی سخت سزا ہے (٥:٣٣ المائدة )
اوپر ذکر ہوا کہ مسلمانوں کی اکثریت دین کے معاملہ میں بے عملی کا شکار ہے. سوال ہے کہ علماءاسلام نے ان اکثریتی (ان کے بقول) نام نہاد مسلمانوں کو “مکمل مسلمان” بنانے کے لیے کیا کیا؟ گنہگار سمجھ کر نفرت سےنذر انداز کرنا حل نہیں ہے. ان کی اصلاح کی کوشس جاری رہنی چاہیے. ہدایت دینا اللہ کے اختیار میں ہے.
اگر وہ تبلیغ میں ناکام رہے تو اب قتل و غارت، ڈر، خوف، دہشت گردی سے ان کی داڑھیاں بڑھوانی ہیں؟
اگرصرف لمبی داڑھی، ٹخنوں سے اونچی شلوار/ زیر جامہ پہن کر ہی مسلمان ہوا جا سکتا ت (٧)“خوارج” کو جہنم کے کتے کیوں کہا گیا؟
ان کا آپس میں کیا توازن ہےاورترجیحات کیا ہونی چاہیں؟
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّـهِ لِنتَ لَهُمْ ۖ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ ۖ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ ۖ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ (٣:١٥٩ ،آل عمران)
“(اے محمدﷺ) یہ اللہ کی بہت بڑی مہربانی ہے کہ تم ان لوگوں کے لیے اتنے نرم مزاج ہو۔ ورنہ اگر تم درشت مزاج اور سنگدل ہوتے تو یہ سب آپ کے گرد و پیش سے منتشر ہو جاتے۔ انہیں معاف کر دیا کریں۔ ان کے لیے دعائے مغفرت کیا کریں اور معاملات میں ان سے مشورہ بھی لے لیا کریں۔ مگر جب کسی کام کے کرنے کا حتمی ارادہ ہو جائے تو پھر خدا پر بھروسہ کریں بے شک اللہ بھروسہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔” (٣:١٥٩ ،آل عمران)
پاکستان میں یا کہیں بھی نفاذ اسلام کی بات کر تے ہوے ان حقائق کومد نظررکھنا بہت ضروری ہے.
بحر حال قیام پاکستان کے بعد ان میں سے بہت علماء پاکستان تشریف لاے اور اسلامی پاکستان کے لیے مل جل کر جدوجہد کا آغاز کیا. آیین پاکستان کا اسلامی تشخص، قرارداد مقاصد (Objective Resolution ) ان کی کوششوں سےآیین میں شامل ہوا.قادیانوں کوآیین پاکستان میں غیر مسلم قرار دینے میں ان کا اہم کردار تھا.1973 کے اسلامی جمہوری آیین پر اجماع امت ہوا. مفتی تقی عثمانی نے اسلامی بنکا ری کے نظام کی ابتدا کی جو تیزی سے پھیل رہا ہے.
مذہبی شدت پسندی کا عنصر 80ء کے عشرے میں بڑھا، فرقہ وارانہ تنظیمیں بھی باقاعدہ طور پر وجود میں آئیں۔ ان کی وجوہ سب کے سامنے ہیں۔ ایران کا انقلاب، اسے ایکسپورٹ کرنے کی مبینہ کوشش اور اس پر ہونے والا مقامی ردعمل، سب سے بڑھ کر افغانستان میں روسی قبضے کے خلاف دس سال تک جاری رہنے والی تحریک مزاحمت ۔ غیر ریاستی عسکری تنظیمیں اس ملک میں پہلی باربنائی گئیں۔ نوے کی دہائی میں ان تمام تنظیموں کا رخ مغرب کے بجائے مشرق کی جانب ہوگیا۔ پوسٹ نائن الیون منظرنامہ ایک اور طرح سے قیامت خیز ہوا، جب ان جہادی تنظیموں میں سپلنٹر گروپ پیدا ہوئے جو خود پاکستانی اداروں اور ریاست پر حملہ آور ہوگئے – (١٥)
سیاسی سوچ رکھنا ہر باشعور انسان کا حق ہے علماء اس سے مستثنیٰ نہیں. سیاست کے لحاظ سے علماء اور ان کے پیروکاروں کو پانچ بڑی اقسام میں تقسیم کیا ہ سکتا ہے .
1. غیر سیاسی علماء : بہت سے علماء سیاست میں حصہ لینے کی مخالف ہیں ، وہ مذہبی سیاسی جماعتوں سے علیحدہ قرآن کے حکم کے مطابق (٩:١٢٢ التوبة، آل عمران 3:104) دین اسلام کی تعلیم اورعوام کی دینی تربیت، دعوت ، تبلیغ و اصلاح میں مصروف ہیں. اگرچہ ذاتی طور پر سیاسی خیالات رکھتے ہیں مگر مسجد کے ممبر کا تقدس بحال رکھے ہوۓ صرف خالص مذہبی تعلیم و تربیت اور اخلاق و عبادات پر زور دیتے ہیں. ( ان میں تمام مکاتب فکر کے علماء شامل ہین) “تبلیغی جماعت”جو دیوبند فکر رکھتی ہے ،بین القوامی لیول پر بہت اچھا کام کر رہی جس کوبنیاد پرست (Radical) عسکریت پسند دشت گرد نشانہ بناتے ہییں.بحر حال ان کی صفوں میں بنیاد پرست (Radical) عسکریت پسند افراد کی شمولیت کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا.
1. سیاسی مذہبی تنظیموں کے علماء :یہ تنظیمین الیکشن میں حصّہ تو نہیں لیتی لیکن بظاھر پر امن جدوجہد سے اپنے نظریات کوفروغ کے لیےکم کرتی ہیں. جیسے ڈاکٹر اسرار احمد نے سیاسی جماعت کی بجاۓ اپنی الگ تنظیم بنا لی. مسجد کے ممبر کو اپنے سیاسی نظریات کے فروغ کے لیے استمال کیا. وہ موجودہ جمہوری نظام کو غیراسلامی قرار دیتے ہیں. ان میں خاص طور مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے بین القوامی خلافت کا قیام، اسلامی شرعی نظام کا نفاذ مگر پرامن جدوجہد سے. اسی قسم کے نظریات کی حامل اور بھی بہت مذہبی تنظیمیں ہیں، کالعدم حزب التحرير جو بظاھر پرامن جدوجہد کا اظہار کرتی ہیں مگر اندرونی طور پرشائد بندوق کے استمال کو بھی ایک آپشن سمجھتی ہوں. ان تنظیمیوں کی صفوں میں بنیاد پرست (Radical) عسکریت پسند افراد کی شمولیت کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا.
2. سیاسی جماعتوں کے علماء : باقاعدہ سیاسی مذہبی جماعت کے اراکین اور عھدے دار (تمام مکاتب فکر) جو براہ راست سیاست میں (actively) حصہ لےکربذریعہ الیکشن حکومت حاصل کر کہ اسلام کی خدمت کر سکیں.(ظاہر ہے کہ یہ اپنی اصل قرآنی ذمہ داری، تعلیم و تبلیغ سے انحراف اور توجہ میں کمی ہے). مذہبی سیاسی جماعتین بن گییًں اس طرح علماء طاقت کے غلیظ سیاسی کھیل میں شامل ہو گیۓ.ان کی صفوں میں بنیاد پرست (Radical) عسکریت پسند افراد بھی گھس جاتے ہیں.
3. بنیاد پرست ،فرقہ پرست عسکریت پسند، دہشت گرد، تکفیری تنظیمں اور علماء:ان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) ایک تنظیم ہے جو پاکستان میں خود کش حملوں، دہشت گردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔””ضرب عذب” نے ان کی کمر توڑ دی ہے اور وہ بھاگ رہے ہیں. پاکستان میں سرگرم کئی فرقہ وار تنظیمیں بھی طالبان کا نام استعمال کرتی ہیں جو خودکش حملوں اور مسلح لڑائیوں میں ملوث ہیں۔
4. بنیاد پرست (Radical) اور فرقہ پرست عسکریت پسند علماء: علماء کی ایک بڑی تعداد نے سیاسی جماعتوں یا تنظیموں میں شامل ہوئے بغیر مسجد کے ممبر کو مخصوص سیاسی نظریات کی تشہیر کے لیے استمال کرنا شروع کر دیا. وہ موجودہ جمہوری نظام کو غیراسلامی قرار دیتے ہیں.(جبکہ مذہبی سیاسی جماعتیں اسلامی مانتی ہیں؟ علماء کی اکثریت کا ‘اسلامی جمہوریت’ پراجماع ہے ) مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے بین القوامی خلافت کا قیام، اسلامی شرعی نظام اور ان سب کے لیے جہاد کی ضرورت اور فرض ہونا (بقول ان کے) قرار پایا. ارادی یا غیرارادی طور پر وہ کالعدم دشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے آ لۂ کار بن گۓ.
حکومت اور عوام نے اس معاملہ کا کوئی خاصنوٹس نہ لیا. جب دہشت گردوں نے ساٹھ ھزار سے زیادہ معصوم لوگوں کو خود کش اور بم دھماکوں سے شہید کر دیا اور پشاور میں آرمی پبلک سکول کے درجنوں بچوں کا قتل عام کیا تو قوم جاگ اٹھی. پاک فوج نے آپریشن “ضرب عزب” شروع کیا مگر یہ حضرات مسلسل اپنے جمعہ کے خطبات کے ذریعےعوام کے ذہنوں کو پراگندہ کر رہے ہیں.
قوم کو ذہنی طور پر تقسیم کرکہ فسادی، تکفیری دشتگردوں کی حمایت کر کہ یہ اسلام کی اور مسلمانوں کی کیا خدمت کر رہے ہیں؟
یہ لوگ مذہبی سیاسی پارٹیوں سے زیادہ خطرناک ہیں کیوں کہ یہ ملک میں انتشار(Anarchy) اورفاشسٹ نظریات کو اسلام کے بہانے سے پھیلا کر عدم استحکام سے دوچارکرنا چاہتے ہیں.
یہ اسلام کی خدمت ہے یا مسلمانوں کی تباہی؟
مشرق وسطیٰ کے حالات ہمارے سامنے ہیں.اگرچہ حکومت نے اب دہشت گروں کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے لیے سخت قوانین نافذ کردیے ہیں جب تک عوام ان کو چیک نہیں کرے گی یہ لوگوں کو گمراہ کرتے رہیں گے.
جو علماء اور مسلمان اسلام اور پاکستان کو واقعی ترقی پر دیکھنا چاھتے ہیں، اور اسلام کو پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ اسلام دنیا میں غالب دین ہو جائے تو ان کو چاہیے کہ وہ بنیاد پرست (Radical) عسکریت پسند علماء کوچیک کریں ان کو روکیں ،جو مسلمانوں کو فساد کے ذریعے تباہی اور بربادی کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں. اور تیسری قسم یعنی سیاسی جماعتوں کے علماء کو مشورہ دیں کہ اپنے اصل قرآنی مشن (٩:١٢٢ التوبة) پر کاربند ہوں.
علماء کو چاہے کہ مدارس میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ لازمی طور پر عصر حاضر کے افکار اور جدید علوم سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ عہد جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنے علمی فرائض احسن طریقے سے ادا کر سکیں.
سیاسی علماء فرماتے ہیں کہ کیا ہم ملک کو کرپٹ سیاست دنوں کے رحم پر چھوڑ دیں؟
امربا المعروف نہی المنکر ہما ری بھی ذمہ داری ہے لیے ہم حکومت شامل ہوتے ہیں یہ ضروری ہے. مگر وہ بھول جاتے ہیں کہ تاریخ اسلام میں علماء سیاست کے میدان میں ڈائریکٹ شامل نہ ہوے ہان حکمرانوں کی اسلامی اصولوں سے رہنمائی کی قید مصائب جھیلے. دنیا نے پریسٹ(priest) سے چھٹکارا پا کر ترقی کی ہےاسلام میں تو ملایت کا کوئی تصور نہیں علماء یہ کام بخوبی حکومت سیاست سے با ہر ہو کر کر سکتے ہیں. علماء نے حکومت سے باہر رہ کرباشاہوں خلیفہ پر تنقید کی، قید کاٹی،امام ابو حنیفہ، مالک، حمبل، امام شافعی کی مثالیں موجود ہیں، آج تاریخ ان کی عزت کرتی ہے.
ایک اور نقطہ “اسلام مذہب نہیں بلکہ دین” ہے جو انسانی زندگی کے تمام . معاملات میں رہنمائی کرتا ہے. سیاست دین سےعلیحدہ نہیں ہوسکتی.لہذا علماء سیاست میں داخل ہوں:
1400ساله اسلامی تاریخ میں، خلفائے راشدین کے علاوہ شاذ ہی کوئی مذہبی عالم حکمران گزرا ہو. اگرچہ بہت سے نیک دیندارحکمرانوں سے اسلامی تاریخ بھری پڑی ہے.
ایران میں 1979کے انقلاب سے شیعہ ملایت قائم ہوئی، ہزاروں مارے گیے، عراق سے جنگ سے انقلاب کو خون ملا،فرقہ واریت، جنگ وجدل عراق اور اب شام میں عروج پر ہے. دا عش، فرقہ واریت کے رد عمل میں وجود پکڑ گئی.اقتصادی پابندیوں نے ایران کو نہ صرف بین الاقوامی تنہائی کا شکار کیا بلکہ معیشت تباہ کر دی. عوام غربت میں تباہ ہو گیے. موجودہ اعتدال پسند قیادت نے مسایل کو کچھ کم کیا.اب الیکشن میں اعتدال پسند ریفا رمر(Reformers) آگےآرہےہیں.
سعودی ملوکیت، ملایت کے ساتھ اتحاد سے اپنے وجود کو جواز اورمذہبی و قانونی حیثیت حاصل کرتی ہے.(سہولت کی شادی-marriage of convenience).
بلکل درست ہے کہ اسلام مکمل دین ہے. انسانی زندگی کے بیشمار شعبے ہیں، انجینرنگ، میڈیکل، دفاع، سوشل سائنسز، بزنس، فزکس، کیمسٹری، وغیرہ وغیرہ. ہر شعبے کے ماہرین ہیں جو سالہا سال مخصوص تعلیم و تجربہ کے بعد ایکسپرٹ بنتے ہیں. کوئی مذہبی عالم صرف مذہبی تعلیم کی وجہ سے خود بخود ان شعبوں میں ایکسپرٹ نہیں ہو جاتا.
دنیاوی علوم دینی علوم الگ ہیں. ہاں اگرکوئی دینی عالم میڈیکل کی تعلیم بھی حاصل کرلے تو سرجن بن کر آپریشن کر سکتا ہے. علماء تمام لوگوں کی دینی رہنمائی کرکے ان کو اچھا مسلمان بننے میں مدد کریں نہ کہ خود ہی ہر معاملہ میں دین کے نام سے دخل اندازی کو اپنا حق سمجھیں.
اسلام وسیع ہے، اسلام مسلمان کی زندگی میں ہے سیاست میں بھی. ایک اچھا مسلمان ,اچھا سیاست دان, اچھا ڈاکٹر، اچھا انجنیئر ہو گا تو سارا معاشرہ اچھا ہو جائے گا. رسول الله صلعم نے جب مدینه میں زراعت پر مشورہ دیا، پھر جب کھجور کی فصل میں کمی ہو گیی تو فرمایا کہ (5) ایسے “دنیاوی معاملات” میں اپنے مروجہ طریقه پر چلو (حدیث مسلم، مفھوم) . اس وقع میں اہل عقل کے لئے واضح سبق ہے.
قرآن ٥٩:٧ الحشر، وحی، شرعی، دینی احکام سے متعلق واضح ہے:”اور جو کچھ رسول تمہیں عطا فرمائیں سو اُسے لے لیا کرو اور جس سے تمہیں منع فرمائیں سو (اُس سے) رُک جایا کرو”
اگرکسی نے سیاست میں حصہ لینا ہے تو شوق سے لیں مگر دین اسلام کی اڑ میں نہیں اپنے عالم دین ھونے پر ووٹ کے لیے بھیک نہ مانگیں اپنے کردار سے اپنے آپ کواہل ثابت کرکہ شوق سے اقتدار میں آیئں وعدہ کریں پورا کریں.
(اور میری آیتوں کو (دنیا کی) تھوڑی سی قیمت پر فروخت نہ کرو-قرآن ٢:٤١ )
کسی عالم کے لیے دین اسلام کے نام پر اپنے لیے ووٹ لینے کو مذہبی فریضہ قرار دینا دین کے ساتھ ظلم ہے.پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، آیین قانون اسلامی ہیں، کوئی غیر مسلم صدر ، وزیراعظم نہیں بن سکتا. مذہبی سیاسی جماعتوں کا کیا جواز؟
علماء سیاست میں داخل ہو کر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور اپنےلیے دین اسلام کو ڈھال کے طور پر استمال کرتے ہیں.علماء کی ساکھ (credibility) خراب ہوتی ہے، لوگ ان کی درست مذہبی باتوں پر بھی دھیان دینا چھوڑ دیتے ہیں، یہ اسلام کے ساتھ زیادتی ہے.
مذہبی سیاسی جماعتوں کو عوام نے پزیرائی نہ دی، سیاسی کرپشن اور افرا تفری کے دور میں مذہبی سیاسی جماعتوں نے مذہب اسلام کوخوب استمعال کیا.مگر کوئی قابل ذکر مفید کام نمونے کے طور پر پیش کرنے سے قاصر رہے. نفاذ شریعت صرف ایک مقبول نعرہ بن گیا ہے .
اب ہرمسئلے کا حل نفاذ شرعیت میں تلاش کرتے ہیں اورکچھ افراد (تکفیری طالبان) جن کو علماء نے آج کے خوارج قرار دیا ہے نفاذ شریعت کے نام پر قتل و غارت دہشت گردی سے معصوم لوگوں کو مارتے ہیں خودکش حملوں کو جائز قرار دیتے ہیں اور ان غیر اسلامی اقدام کو قرآن و حدیث سے ثابت کرنے کی غلط تاویلین پیش کرتے ہیں.حکومت وقت (١٣) ، مسلمانوں کی ریاست کے خلاف (فساد) بغاوت کو جائز کہتے ہیں جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا (١٣). یہ سلسلہ افغانستان سے پاکستان، مشرق وسطیٰ(داعش) ، افریقۂ (نائجیریا، لیبیا) تک پھیل چکا ہے.مغربی اقوام اور امریکا نے اس بربادی میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ اس آگ کو خوب بھڑکا کرثابت کیا کہ ان کے حکمران مسلمانوں کے کتنے خیرخواہ ہیں؟
افغانستان، عراق، شام،لیبیا تباہ ہوچکے ہیں، فاٹا کو پاکستان آرمی بحال کر رہی ہے. مصر، ترکی کے حالت خرابی کی طرف جا رہے ہیں. اسرائیل فلستینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، بیت المقدس کو یہودیوں کی عبادت کے لیے کھول رہا ہے. مسمانوں کی تباہی کا فائدہ اسرائیل اور دشمن اٹھا رہے ہیں.
کوئی مستند عالم دین (بظاھر) ان دہشت گردوں کے ساتھ نہیں بلکہ وہ ان غیر اسلامی اقدام کو رد کرتے ہیں فساد فی ا لارض کو حرام کے فتوے جاری کئے.جید علماء کے علاوہ بہت سے عام درجے کے امام لاعلمی اور جہالت کی وجیہ سے اور ظالم کرپٹ نظام، حکمرانوں کی وجہ سے ان سے دل میں ہمدری رکھتے ہیں.اگر ظالم ،فاسق، فاجر حکمران ہوں تو علماء اور مسلمانوں کا کیا رویہ ہونا چاہے؟ (٦،١٣)بغاوت نہیں یہاں پڑھیں)
بہت بڑا ظلم ہے کہ کسی اچھے مقصد کے نام پر غلط طریقه اختیار کیا جاے.اس قسم کے تمام لوگ جو خوارج دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں وہ لاکھوں بے گناہ انسانوں کے قتل میں حصہ دار ہیں، کونکہ الله تعالیٰ فرماتا ہے:
مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا ۗ وَكَانَ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا
جو بھلائی کی سفارش کریگا وہ اس میں سے حصہ پائے گا اور جو برائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا، اور اللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے (قرآن ;4:85)
دہشت گردی، منظم پلان کے تحت مسلمانوں میں پھیلائی گیی ہے. جاہل لوگوں کو اسلام کے نام پردشمن قوتوں نے مسلمانوں کے خلاف استمال کیا اور کر رہے ہیں. ان کو ( Oded Yinon Plans & Bernard Lewis Plan) کا علم نہیں ، یہ ان کے خلاف کاونٹر پلان کیسے بنا سکتے ہیں؟ اسلامی دنیا تباہ ہو رہی ہے، اسرائیل اور اس کے مدگار خوشیاں منا رہے ہیں.
وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّـهُ إِلَّا بِالْحَقِّ
اور کسی جان کو جس کا مارنا اللہ نے حرام کردیا ہے ہرگز ناحق قتل نہ کرنا (قرآن ;17:33)
وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّـهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا
اور جو شخص کسی مسلمان کو قصداً قتل کرے تو اس کی سزا دوزخ ہے کہ مدتوں اس میں رہے گا اور اس پر اللہ غضبناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور اس نے اس کے لئے زبردست عذاب تیار کر رکھا ہے(قرآن ;4:93)
وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ ۗ
فتنہ قتل سے بھی بڑا گناه ہے(قران ;2:217)
أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَلِقَائِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اس کے حضور پیشی کا یقین نہ کیا اس لیے اُن کے سارے اعمال ضائع ہو گئے، قیامت کے روز ہم انہیں کوئی وزن نہ دیں گے.(قرآن ;18:105)
افسوس کا مقام ہے جب جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن صاحب دشت گردوں کو شہید کہتے ہیں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور افواج اور سرکاری اداروں کے افراد کو شہید کہنے سے انکاری ہیں.
دین کافر‘ فکر و تدبیر جہاد
دین مُلاّ‘ فی سبیل اللہ فساد
ضروری ہے کہ علماء اس شعرکوغلط ثا بت کریں تا کہ عوام کا ایسے دینی علماء یا سیاسی مذھبی لوگوں پر سے اعتبارنہ اٹھ جاے. وہ ان کے منہ سے اصل دین کی سچی باتوں پر اعتبار کرنے سے کتراتے ہیں.
ایک بڑی غلط فہمی جو صوفی، درویشی طریقه زندگی اور دوسرے مذاھب میں رہبانیت سے متاثر ہو کرپیدا ہوگیئ ہے کہ: “مسلمانوں کو اس دنیا کی بجاے،صرف آخرت کی فکر کرنا چاہے“. یہ اسلام کے پیغام کے برعکس ہے. اسلام سادگی کی تلقین کرتا ہی مگراس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ مسلمان دوسری اقوام کی محکومیت میں ذلت کی زندگی گزاریں.
اسلام مسلمان سے یہ تقاضا نہیں کرتا کہ وہ یکسر دنیا سے لا تعلق ہو جائے. اور نہ یہ کہ مسجد میں جا بیٹھے اور پھر وہاں سے نہ نکلے. اور نہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ انسان کسی غار میں جا کر پناہ گزین ہو جائے اور پوری زندگی وہیں گزاردے …. ہرگز نہیں!
بلکہ مسلمانوں سے اسلام کا مطالبہ یہ ہے کہ وہ اپنی بہترین تہذیب اور بےمثال تمدن کو پوری طرح اپنائیں تاکہ مہذب اقوام عالم پر سبقت لے جائیں. مال ودولت کے اعتبارسے دنیا میں سب سے دولت مند ہوں. اور علم وحکمت کے لحاظ سے تمام علوم میں سب سے بڑے عالم ہوں.[شیخ علی طنطاوی’ تعریف عام بدین الاسلام’]
“… جس رہبانیت کو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کرلیا تھا اور اس سے رضائے خدا کے طلبگار تھے اسے ہم نے ان کے اوپر فرض نہیں قرار دیا تھا…” (قران57:27)
وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ أُولَـٰئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّمَّا كَسَبُوا ۚ وَاللَّـهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ ﴿٢٠٢﴾
ور کوئی کہتا ہے کہ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی اور آگ کے عذاب سے ہمیں بچا (201) ایسے لوگ اپنی کمائی کے مطابق (دونوں جگہ) حصہ پائیں گے اور اللہ کو حساب چکاتے کچھ دیر نہیں لگتی (البقرة2:202 )
قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّـهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ ۚ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿٣٢﴾ قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَن تُشْرِكُوا بِاللَّـهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (الأعراف7:32-33)
پیغمبر آپ پوچھئے کہ کس نے اس زینت کو جس کو خدا نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کیا ہے اور پاکیزہ رزق کو حرام کردیا ہے … اور بتائیے کہ یہ چیزیں روزِ قیامت صرف ان لوگوں کے لئے ہیں جو زندگانی دنیا میں ایمان لائے ہیں .ہم اسی طرح صاحبان هعلم کے لئے مفصل آیات بیان کرتے ہیں
(الأعراف7:32-33)
مسلمانوں کے دماغ میں ایک اور سوچ ڈال دی گیی ہے کہ جنگ و جدل، دہشت گردی سے بین الاقوامی مسلم خلافت قائم کر کہ ازمنہ وسطیٰ کی عظمت حاصل کی جا سکتی ہے. یہ غلط ماینڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے. موجودہ نیشنل ازم کے دور میں یہ ممکن نہیں. امریکہ جیسی فوجی اور طاقتور معیشیت کی حامل سپر پاور کو ویتنام، کوریا،افغانستان، عراق سے جانا پڑا. اس سے قبل سوویت یونین ،افغانستان میں شکست کے بعد ٹکڑوں میں بٹ گیا، اب روس باقی رہ گیا. امریکہ، مغرب اور اب ابھرتی سپر پاور چین اپنی مضبوط معیشت،تیز رفتارصنعتی ترقی کے زور پر دنیا کو زیر اثر کر رہے ہیں. مسلمانوں نے بھی سینکڑوں برس فوجی قوت کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی اور بلند فکر و سوچ کے زور پر دنیا پر غلبہ قائم رکھا. اب جدید دور کے ہتھیار علم، سائنس اور ٹیکنالوجی ہیں، ان کے ساتھ صرف اسلام کا نظام عدل وانصاف اور روحانیت،بنی نوانسان کی مادی اور روحانی ضروریات کی تسکین کر سکتی ہے:
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ(آل عمران9:33)
اس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کرے اور اگرچہ مشرک نا پسندکریں (آل عمران9:33)
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّـهَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا نِّعْمَةً أَنْعَمَهَا عَلَىٰ قَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ ۙ وَأَنَّ اللَّـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (الأنفال 8:53)
یہ (عذاب) اس وجہ سے ہے کہ اللہ کسی نعمت کو ہرگز بدلنے والا نہیں جو اس نے کسی قوم پر اَرزانی فرمائی ہو یہاں تک کہ وہ لوگ اَز خود اپنی حالتِ نعمت کو بدل دیں (یعنی کفرانِ نعمت اور معصیت و نافرمانی کے مرتکب ہوں اور پھر ان میں احساسِ زیاں بھی باقی نہ رہے تب وہ قوم ہلاکت و بربادی کی زد میں آجاتی ہے)، بیشک اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے، (الأنفال 8:53)
لَّا يَنْهَاكُمُ اللَّـهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ﴿٨﴾ إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّـهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَىٰ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ ﴿الممتحنة ٩﴾
اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ جن لوگون نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی اور نہ ہی تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے کہ تم ان کے ساتھ نیکی کرو اور ان کے ساتھ انصاف کرو بےشک اللہ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔ اللہ تو صرف تمہیں ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے دین کے بارے میں تم سے جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکا لنے میں ایک دوسرے کی مدد کی اور جو ان سے دوستی کرے گا وہی ظالم ہیں۔ (الممتحنة 9-60:7)
عَسَى اللَّـهُ أَن يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُم مِّنْهُم مَّوَدَّةً ۚ وَاللَّـهُ قَدِيرٌ ۚ وَاللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٧﴾
بہت ممکن ہے کہ اللہ تمہارے درمیان اور ان لوگون کے درمیان جن سے (آج) تمہاری دشمنی ہے کبھی محبت پیدا کر دے اور اللہ بڑی قدرت والا ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔ (60:7 الممتحنة)
وَلَوْ شَاءَ اللَّـهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَـٰكِن لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۖ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ۚ إِلَى اللَّـهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ(5:48 المائدة)
اگر خدا (زبردستی) چاہتا، تو تم سب کو ایک ہی (شریعت) کی ایک ہی امت بنا دیتا۔ مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں آزمائے (ان احکام میں) جو (مختلف اوقات میں) تمہیں دیتا رہا ہے بس تم نیکیوں میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرو۔ تم سب کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے، پھر وہ تمہیں آگاہ کرے گا۔ ان باتوں سے جن میں تم اختلاف کرتے ہو۔ (5:48 المائدة)
مسلمانوں کو چاہیئے کہ نظریاتی بین الاقوامی سلطنت قائم کرنے کو اپنا مقصد بنائیں. یه ایسے ہی ممکن ہے جس طرح میڈیا، بزنس امپائر بن سکتی ہے. مسلمانوں کو موجودہ دور میں غلبہ اسلام کے لیے چاہے کہ:
1. اچھے حکمران منتخب کریں، برے حکمرانوں کو پر امن جمہوری طریقه سے ہٹائیں اور پریشر ڈال کر سیدھےراستے پر چلنے پر مجبور کریں. مسلمان اس دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی چاہتا ہے، جبکہ غیر مسلم کو اپنے اچھے اعمال کا صلہ اسی دنیا میں ہے آخرت میں نہیں.
2. مسلمان حکومتوں کو مظبوط کریں، مظبوط جدید دفاعی قوت حاصل کریں، امن قایم کریں، دینی و دنیاوی علوم حاصل کریں اورترقی میں بھر پور حصہ لیں.
3. بین القوامی امن میں اقوام متحدہ کے چارٹرکے معاہدوں کےمطابق اپنا پرامن کردار ادا کریں.دشت گردی کو مسترد کریں.
4. غیر مسلمانوں کے ساتھ امن سے رہیں (الممتحنة 9-60:7)اور اچھے کاموں میں ان سے سبقت لیں.(5:48 المائدة). ان کومسلمانوں کے مقابلے ولی نہ بنایں مگر نارمل تعلقات میں کوئی حرج نہیں. تاریخ گواہ ہے کہ حنین سےعثمانیہ خلافت کے اختتام تک مسلمان حکومتوں ںیں غیر مسلمانوں سے اچھا سلوک کیا اور اچھے تعلقات رکھے.
5. اسلام کی تبلیغ، دعوہ اورمسلمانوں کی اصلاح کے لیے علم اور جدید میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استمال کرنا چاہیے.
آیے تاریخ پر ایک نظر ڈالیں:-
انڈونیشا (دنیا کا سب سے برا اسلامی ملک)، ملایشیا، برونائی ، شرق وسطیٰ میں کون سی اسلامی فوج حملہ آور ہوئی؟
افریقہ جہاں دنیا کے مسلمانوں کا ٣٣% حصہ ہے، سواہے شمالی افریقہ کے جو فتح کیا گیا، باقی افریقه میں اسلام تجارت اور تبلیغ سے پھیلا.
اور اسپین جہاں مسلمان ٨٠٠ سال تک حکمران رہنے کی بعد ایسے گیے کہ ان کا نام و نشان مٹ گیا. اسلام تلوار کی طاقت سے نہیں بلکہ ایمان ، قرآن اور تبلیغ ودعوه کی طاقت سے پھیلتااور قائم رہتا ہے.
اسلام اپنی نظریاتی اورفکری برتری کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے. ناکام مخالفین جھنجلاہٹ میں مسلمانوں کو تشدد اور داشت گردی کے راستے پر ڈال کر گمراہ کر کہ اسلام کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتے ہیں. علماء اور مسلمانوں کو اس سازش کا شکار بن کر دشمنوں کے ہاتھ آلہ کار نہیں بننا چا ہے. پر امن طور پر اسلام کے پیغام کو پھلا یں، اپنے عمل سے امن کے پیغام بر بن جا ییں.
پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے ، کوئی قانون قرآن اور سنت کے خلاف نہیں بن سکتا ، وفاقی شرعی عدالتیں موجود ہیں. مگر حکمران نفاذ شریعت میں مخلص نہیں. کشمکش جاری ہے. عوام شریعت کے نظام کے زرییے استحصال سے پاک سماجی، معاشرتی، معاشی انصاف و عدل پر مبنی نظام کی خواہش رکھتے ہیں. صرف قانون کے نام کی تبدیلی نہیں.
اگر عوام، حکمران اور مذھبی جماعتیں اسلامی شریعت کو نافذ کرنا چاہیں تو کیا رکاوٹ ہے؟
رکاوٹ یہ ہے کہ عوام اس کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں. شراب، نشہ کی مما نعت کے احکام قرآن نے بتد ریج نافذ کئے.
١٨٢٧ کوسید احمد بریلوی اور ان کے ساتھیوں نے پشاور کے علاقے میں اسلامی حکومت قائم کی، ان کو امیر المومنین بنایا. مگر جلد ہی لوگوں نہیں ان کے علماء کو قتل کر دیا اور حکومت ختم ہو گیئ.
سوڈان میں ١٩٨٨ میں اخوان المسلمون کو موقع ملا کہ جعفر النمیری کے ساتھ حکومت بنیں مگر یہ تجربہ ناکام ہوا. ابھی مصر میں اخوان کے صدر مرسی کے ساتھ جو ہوا قابل افسوس ہے.حکومت کرنا اور سیاسی مخالفوں کو تدبر سے قابو میں رکھنا مشکل کام ہے جو علماء کے بس میں نہیں.
اسلامی مذہبی جماعتیں حکومت میں شامل رہتی ہیں اور سیاسی و مالی فوائد حاصل کرتی ہیں ان کی کرپشن کی داستانیں عام ہیں. خیبر پختون خواہ صوبہ میں پہلے مفتی محمود (١٩٧٠-٧١) کی حکومت پھر ان کے فرزند مولانا فضل ا لرحمان اور جماعت اسلامی (MMA) کے اتحاد نے صوبۂ سرحد اور بلوچستان میںپانچ سال تک حکومت کی. ماسوا اشتہارات میں عورتوں کی تصویروں پر پینٹ ملنے کے انہوں نے کوئی خاص کام نہ کیا جومختلف یا اسلامی کہا جا سکے.مذہبی طبقہ کی طرف سے کوئی ایسا قابل ذکر پروجیکٹ جس سے معاشرہ میں بہتری نظر آے شاذ نذر آے گا. اگلے الیکشن میں عوام نے ان کو مسترد کرکہ سیکولر پارٹی (ANP ) کو منتخب کیا جو ان جیسے ہی کرپٹ اور نہ اہل تھے. پہلے جنرل ضیاء الحق (١٩٧٧-٨٨) کی اسلامی حکومت، عوام کو اسلام کے نام پر دھوکہ دے کر اسلام کی خدمت نہیں بلکہ نقصان دیا.
مذہبی سیاسی جماعتوں کے نوجوان پچھلے ٦٧ سال سے دیکھ رہے ہیں کہ قومی سطح پر ان کو کامیابی نہیں ملتی تو وہ مایوس ہو کربنیاد پرستی اور تشدد کی طرف مائل ہو جاتے ہیں.یہ ایک بہت منفی رجحان ہے. عدم برداشت اور غیر لچک رویہ جو خود کو مکمل طور پر حق پر سمجھنے کی وجہ سے مذہبی لوگوں میں پیدا ہو جاتا ہے ان کو سیاست جیسے ٹیڑہے، پرپیچ، پیچیدہ، سازش اور جھوٹ سے بھر پور میدان میں علیہدہ کر دیتا ہے. وہ اگر ان سیاسی ہتھکنڈوں کو استمال کرتے ہیں توان کی مذہبی ساکھ (credibility) متاثرہوتی ہے جونہ صرف ان کی ذات کے لیے بلکہ معاشرہ کے لیے سخت نقصان دہ ہے.
آپ نے میٹھا کھا رکھا تھا تو کسی کو کل آنے کا فرمایا، اگلے دن اس کو میٹھا کھانے سے منع فرما یا، اس شخص نے کہ یہ تو آپ پہلے بھی کہ سکتے تھے ، آپ نے فرمایا میں نے میٹھا کھا رکھا تھا تم کو کیسے منع کرتا.
اگر لوگوں کا علماء سے اعتبار اٹھ جاتا ہے تو پھر مذہبی رہنمائی کون کرے گا؟ اسی لیے الله تعالی کے فرمان پر غور کی ضرورت ہے :
“اور یہ تو نہیں ہو سکتا کہ تمام اہلِ ایمان نکل کھڑے ہوں تو ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔ کہ ہر جماعت میں سے کچھ لوگ نکل آئیں تاکہ وہ دین میں تفقہ (دین کی سمجھ بوجھ) حاصل کریں اور جب (تعلیم و تربیت کے بعد) اپنی قوم کے پاس لوٹ کر آئیں۔ تو اسے (جہالت بے ایمانی اور بد عملی کے نتائج سے) ڈرائیں تاکہ وہ ڈریں۔” (٩:١٢٢ التوبة)
مسلم امت کو جو حالت درپیش ہیں یہ اتنے سادہ نہیں کے صرف اسلامی قوانین نافذ کرنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا. قوانین موجود ہیں مسئلہ بد نیتی،کرپشن، بد انتظامی ہے.
شریعت کیا صرف چند قوانین اور سزاؤں کا نام ہے ؟
شریعت کا ایک حصہ ہر مسلمان کے نفس پر لاگو ہوتا ہے جو اس نے خود نافذ کرنا ہوتا ہے یہ علماء کا کام ہے کہ دعوہ سے تبلیغ سے مسلمانوں کو بیدار کریں ان کا ایمان پختہ کریں جس کو آخرت پر یقیں ہو وہ غلط کم گناہ کرنے سے اجتناب کرے گا.
اگر سوسائٹی کی دینی تعلیم و تربیت درست ہو تو ہم کو اچھے سیاست دن اچھے حکمران اچھے تاجر اچھے پولیس الغرض ہر شعبے میں اچھے لوگ مل جیئں گے.
اگر تبلیغ صرف اتمام حجت کے طور پرہواور اسلام کوزبردستی قانون شریعت یا طاقت سے نافذ کریں.
اسلام میں پا پیت (ملائیت) کا تصور نہیں.
تاریخ گواہ ہے کہ ایسا نظام دیر پا ثابت نہیں ہوتا. سید احمد شہید بریلوی، سوڈان، مصر میں اخوان، پاکستان میں ضیاء الحق، مفتی محمود، مولانا فضل ارحمان، جمت اسلامی کا اتحادی ٹولہ سیاسی ناکامیوں کی داستانیں ہیں اسلام کی ناکامی نہیں. علماء نے اسلام کے طریقے پر عمل نہ کر کہ انجام دیکھ لیا.
کیا پیغمبر محمدﷺ نے ایسا کیا ؟ مکّہ میں ١٣ سال تبلیغ کی مدینہ طاقت سے فتح نہ کیا بلکہ تبلیغ سے. صلح حدبیہ کی خلاف درزی پر نوٹس دیا اور بغیر خون کے مکّہ فتح ہواعام معافی کا علان ہوا.
لوگوں کے ایمان کا یہ حال تھا کہ زانی شخص رسول اللهﷺ سے سزا کا مطالبہ کرتا ہے آپ منہ پھیرتے ہیں مگر اسرار کرتا ہے تو رسول اللهﷺ حد جاری کرتے ہیں.
میثااق مدینه ایک ایسی سوسائٹی قائم کرتا ہے جو مختلف مذاھب کے افراد پر مشتمل تھی جس کی مثال قدیم انسانی تاریخ میں نہیں ملتی.
اگرچہ پاکستان میں ٩٥ فیصد سے زائد مسلمان ہیں مگر زیادہ لوگ صرف کلمہ پڑھنے اور اسلام کے نام پر مرنے ما رنے کی حد تک مسلمان ہیں. دنیا کی ہر برائی ہم میں موجود ہے. لہٰذا جب تک ایمان ہمارے اندر داخل نہیں ہو جاتا ہم کو اس قسم کا نظام چا یے جس سی امن رواداری کا ماحول ہو تاکہ دعوه تبلیغ سے لوگوں کو دین کی طرف لایا جائے اور اسلامی معاشرے کی بنیاد مضبوط کی جا سکے.
ایمان سب سے زیادہ ضروری ہے جب لوگ ایمان والے ہوں گے سب ٹھیک ہو جائے گا انصاف کا نظام شریعت نافذ ہو گا اور نافذ کرنے والے کرپٹ بے ایمان نہیں بلکہ ایمان دار مومن ہوں گے
آپ درجنوں قانون بنا لیں جب تک عمل کروانے والے ایمان دار مومن نہیں ہوں گے معاشرہ میں امن انصاف نہیں ہو سکتا.
الله تعالی نے علماء کو علم دین سے نوازا ہے یہ امانت عوام تک اس طرح پہنچانا کہ ان کی دنیا اور آخرت سنور جائے علماء کی ذمہ داری ہے.
اگر چہ علماء اپنے طریقه سے اپنا فرض نبھانے کی کوشس کر رھیں ہیں مگر طریقه پر نظر ثانی ، کچھ تبدیلی کی ضرورت ہے.
اصلاح نصاب درس نظامی کے لیے 1894 میں ندوة العلما لکھنونے علماء کی کمیٹی قائم کی کہ نصاب میں فلسفہ جدید کے جواب میں انگریزی کے ماہرین مسلمانوں سے ترجمہ کرا کر علماء سے جواب سلیبس میں داخل کریں تاکہ طلبہ اس سے فائدہ اٹھائیں. سو سال گزر گیۓ مگر کچھ نہ ہوا. اب مزید اصلاح جدید کی ضرورت ہے. (٣)
اصلاح نصاب درس نظامی سلسلے میں آج کل کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے. سلیبس میں تجدید کے علاوہ ضرورت اس بات کی ہے کہ طلباء کا مخصوس مائنڈ سیٹ (mindset)، بھی تبدیل کیا جائے. ‘ہم’ اور’ وہ’ کی تفریق بتدریج کم، پھر ختم کی جائے. مدارس کے طلباءعام معاشرہ کا حصہ نظرآیں، کم از کم ذہنی طور پر. تعلیم ختم ہونے پر وہ امام مسجد کے علاوہ کسی اور شعبہ میں بھی کام کرنے کے قا بل ہو. حتی کہ اگر کوئی کسی اور شعبہ میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہے تو کر سکے. اس کا بیس base اتنا مضبوط ہو. قدیم مدارس نے اس طرح معاشرہ کے ساتھ رابطہ رکھا اور مایہ ناز سکالر پیدا کیے.انہوں نے معاشرہ میں شادیاں کیں، اور معاشرہ کا حصہ بن گیے. ہم ، تم کی تفریق نہیں تھی. اس پر بہت سا کام کی ضرورت ہے.اعلی پانے کی خواتین علماء کی شدید قلت ہے.
کون لوگ ہیں جواسلامی نظام ، شریعت کو نافذ کریں گے ؟
1. کالعدم تحریک طالبان، داعش اور ان جیسی داشت گرد تکفیری تنظیمین جو پاکستان میں خود کش حملوں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں.
2. سیاسی کرپٹ لوگ جو غیر ملکی مدد اور گارنٹیوں سے دھوکے کے الیکشن کے ذریعہ حکومت بناتے ہیں؟
3. مذہبی سیاسی لوگ جن کا اپنا سیاسی کردار مشکوک ہے؟
4. پرامن علماء ، خطیب، امام جو لوگوں کودین اسلام کی تعلیم دیتے ہیں، نماز پڑھاتے ہیں اور خطبے دیتے ہیں موت پیدائش شادی پر رسومات ادا کرتے ہیں؟
5. سول، ملٹری بیوروکریسی موجودہ نظام کا حصہ ہے اور قانونی آینی طور پر حکومت وقت کے طا بع ہے؟
6. پڑھے لکھے سیکولرمغرب زدہ لوگ جو دنیوی تعلیم میں ماہر ہیں، دین کو فرد کا ذاتی معاملہ سمجھتے ہیں، دین سے لابلد؟
7. پڑھے لکھے لوگ جومختلف دنیاوی علوم کے ماہر ہیں دینی علم میں ماہر تو نہیں مگر دین کی سمجھ رکھتے ہیں، مضبوط ایمان ہے، اسلام کو راہ نجات سمجھتے ہیں؟
8. مظلوم عوام، جو ان تمام لوگوں سے جھوٹی امیدیں لگاے بیٹھے ہیں.جو عوام کو اپنے مقاصد کے لیے استمال کرتے ہیں.
اگر موجودہ حالات کا بغورعقلی جائزہ لیں تو عملی طور پر درج بالا لوگوں میں سے کوئی ایک گروپ تنہا اسلامی نظام نافذ نہیں کر سکتا.اگر کسی کے پاس علم ، تجربہ، خواہش ہے تو اس کے پاس عمل درامد کے لیےقانونی، سیاسی طاقت نہیں. جن لوگوں کے پاس قانونی سیاسی طاقت ہے ان کے پاس خواہش (political will) نہیں.
ممکن حل ہے کہ:
1. پاکستان کا آییین اسلامی جمہوری ہے ، تمام مکتبہ فکر کے علماء کا اس اسلامی جمہوری آیین پراجماع ہے.لہٰذا خلافت کے نام پر تفرقہ اجماع کے خلاف ہے. یھاں کوئی سیاسی جماعت جو آیین کے خلاف ہو وجود میں نہیں آ سکتی، لہٰذا الگ مذہبی ، سیاسی جماعتوں کا کوئی جواز نہیں.
2. مذہبی سیاسی جماعتیں فوری طور پر عملی سیاست سے علیحدہ ہو کرکرپٹ نظام کی تبدیلی،حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کی مہم کا آغاز کریں. کسی حکومت میں شامل نہ ہوں سیاسی پریشر گروپ کا کم کریں. 67 سال ناکام مذہبی سیاست کر لی اب علماء اسلام قرآنی طریقے کو بھی موقع دیں.
3. تمام سیاسی جماتوں پر لازم ہو کہ وہ علماء کو مشاورت میں شامل کریں. اسسبلیوں اور سینیٹ میں علماء کے لیے کوٹہ مخصوص کیا جا سکتا ہے، جیسے خواتین اور ٹیکنوکریٹ کا ہے. اچھے علماء کی ہر فیلڈ میں ضرورت ہے مگر ان کو الیکشن کی سیاسی گندگی سے دور رکھیں.
4. علماء دین اپنے علم کے دائرۂ کو جدید حالا ت کے مطابق وسیع کریں تاکہ نئی نسل کی موثر رہنمائی کر سکیں.
5. عوام کی دینی رہنمائی، صبر، تحمل، برداشت سے مرحلہ وار آسان سے مشکل کی طرف کریں. ایمان اور نماز سے ابتدا کی جا سکتی ہے.
6. خواتین جو آبادی کا 50% ہیں اور نئی نسل کی تربیت کی ذمہ دار، ان کی دینی تعلیم و تربیت اور مساجد میں الگ نماز کا بندوبست کریں.
8. جہالت اور ثقافتی خرافات ، غیر اسلامی رسم و رواج جیسے جہیز ، ونی ، غیرت کے نام پر قتل، کرپشن وغیرہ کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کریں تا کہ معاشرہ ان خرافات سے پاک ہو.
9. تمام علماء دہشت گردی، خوارجیت ، تکفریت، فرقہ واریت کو مسترد کریں. گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لایں.
10.جہاد بالسیف، قتال: تمام عالم اسلام اور پاکستان کے علماء کا اجماع ہے کہ جہاد قتال اسلامی حکومت کی زمہ داری ہے جو وہ اقوامی معاہدوں کے مطابق اپنی افواج کے ذریعے کرے ، پرائیویٹ جہادی گروپ ممنوع. باغی فسادی افراد کو ساتھ سختی سے کچل دیا جائے. (٤) (المائدة 5:33)
11.جہاں مسلمان مظلوم ہیں حکومت وقت کو واضح کریں کہ بین القوامی معاہدوں کے مطابق ان کی ہر طرح سے مدد کرے. اور تمام مسلمان ممالک کا (EU کی طرح) مضبوط اتحاد قائم کرنے کی کوشس کرے.
12.جہاد اکبر،رسول اللهﷺ کے فرمان کے مطابق، نفس کے خلاف جہاد کی ترویج کریں.
13.جِهَادًا كَبِيرًا: موجودہ دور کے جدید کمیونیکشن ٹولز کو استمال کریں اور اسلام کی اعلی اقدار پر نظریاتی انٹرنیشنل امپائر قائم کرنے کی جدو جہد کریں.اس طرح اسلام کا نظریہ تمام نظریات پر غالب آ سکتا ہے.الله فرماتے ہیں:
14. فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا (٢٥:٥٢الفرقان) “
15. پس (اے مردِ مومن!) تو کافروں کا کہنا نہ مان اور تو اس (قرآن کی دعوت اور دلائل) کے ذریعے ان کے ساتھ بڑا جہاد کر،”(٢٥:٥٢الفرقان) بنکنگ اور معاشی نظام کو ‘الربا’ سے مکمل پاک کرنے کے لیے اقدام تجویز کریں اور معاشرہ میں اسلامی بنکنگ کا شعور بیدار کریں. اس لیے علماء کی ضروری تعلیم و تربیت کریں.
16. آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی، علم اور ماس میڈیا(mass media) کا ہے. افواج اور ہتھیاروں سے تباہی تو پھیلی جا سکتی ہے مگر ملک فتح کرکہ قبضہ زیادہ دیر نہیں قایم رہ سکتا.آج کا ہتھیارعلم اورجدید میڈیا ہے.
17. اس دور میں غلبہ اسلام کے لیے تبلیغ، دعوه اور اصلاح معاشرہ و انسانیت کے لیے علم ( سائنس و ٹیکنالوجی اور دین) اور جدید میڈیا کو استمال کرنا چاہیے. فوری طور پرترجیحات میں تھوڑا ردوبدل، جمعہ کے خطبہ کے موضوعات کے انتخاب میں ایمان اور مسلم قرآن کے پانچ حقوق: قران پر ایمان، سمجھنا، پڑہھنا، تعلیمات پر عمل، اور قرآن کی تعلیمات کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے پر عمل درآمد شروع کرے.
18. عوام علماء، سیاست دانوں، حکمرانوں پرکڑی نظر رکھین تا کہ دھوکہ نہ کھائیں، ان پر پریشر ڈالیں، ان کو سیدھے رہتے پر مجبور کریں.
19. جب معاشرہ تیار ہو گا، سیاسی بیداری ہو گی ، عوام دیانت دار ، نیک مسمانوں کو الیکٹ کریں گے اسلامی انقلاب برپا ہو جائے گا. جیسے لوگ ویسے حکمران.(١٣)
یہ بحر حال ایک نقطہ نظر ہے جس میں مزید بہتری اور امپروومنٹ کی گنجائش ہے .انشا الله
إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ ﴿٦﴾
آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہے ہدایت کرتا ہے۔ ہدایت والوں سے وہی خوب آگاه ہے (القصص 28:56)
خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ ﴿١٩٩﴾
آپ درگزر کو اختیار کریں نیک کام کی تعلیم دیں اور جاہلوں سے ایک کناره ہو جائیں (7:199 الأعراف)
الله ہم کو ھدایت دے اور صراط مستقیم پر چلنے میں رہنمائی فرماے اس تحریر میں کوئی غلطی نا دادستہ ہے اللہ معاف فرماے، اللہ ہماری کوتاہوں کو معاف فرماے. آمین
والسلام
آفتاب احمد خان
مسلم وعلماء کے نام کھلا خط
نوٹ :
زیادہ سے افراد سے شیئر کریں، اور اسلام کے اصل پیغام امن کوپھیلانے میں اپنا حصّہ ڈالیں. الله کا فرمان ہے :
مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا ۗ وَكَانَ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا
جو بھلائی کی سفارش کریگا وہ اس میں سے حصہ پائے گا اور جو برائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا، اور اللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے (قرآن ;4:85)
– – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – – –
حوالہ جات:References
(١)
علماء اسلام پرمسلمانوں کیتعلیم و تربیت کی ذمہ داری:
وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا كَافَّةً ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ (٩:١٢٢ التوبة،. مسلمان قرآن کے وارث (32:35 فاطر)
اور یہ تو نہیں ہو سکتا کہ تمام اہلِ ایمان نکل کھڑے ہوں تو ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔ کہ ہر جماعت میں سے کچھ لوگ نکل آئیں تاکہ وہ دین میں تفقہ (دین کی سمجھ بوجھ) حاصل کریں اور جب (تعلیم و تربیت کے بعد) اپنی قوم کے پاس لوٹ کر آئیں۔ تو اسے (جہالت بے ایمانی اور بد عملی کے نتائج سے) ڈرائیں تاکہ وہ ڈریں۔ (٩:١٢٢ التوبة،
وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ آل عمران 3:104)
اور تم میں سے ایک گروہ کو ایسا ہونا چاہئے جو خیر کی دعوت دے, نیکیوں کا حکم دے برائیوں سے منع کرے اور یہی لوگ نجات یافتہ ہیں آل عمران 3:104
تفہیم القرآن میں (٩:١٢٢ التوبة) کی تفسی:
(٢) دعوت اور تبلیغ اسلام کا طریقه :
ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (النحل 16:125)
آپ اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ذریعہ دعوت دیں اور ان سے اس طریقہ سے بحث کریں جو بہترین طریقہ ہے کہ آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے بہک گیا ہے اور کون لوگ ہدایت پانے والے ہیں (النحل 16:125)
(٣) علماء اور دور جدید:
(٤) ملک میں فساد
إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٣٣﴾
جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے لڑائی کریں اور ملک میں فساد کرنے کو دوڑتے پھریں ان کی یہی سزا ہے کہ قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا ان کے ایک ایک طرف کے ہاتھ اور ایک ایک طرف کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا (بھاری) عذاب تیار ہے
(المائدة 5:33)
محمدﷺ
Related:
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
Pakistan-Islam &
-
-
-
-
-
-
Open Letter to Muslims & Ulema: مسلم وعلماء کے نام کھلا خط
- پاکستان – امن اور ترقی کا راستہ: http://pakistan-posts.blogspot.com/2013/11/pakistan-basic-issues-need-immediate.html
-
-
~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~
لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُوُل اللّهِ
شروع اللہ کے نام سے، ہم اللہ کی حمد کرتے ہیں اس کی مدد چاہتے ہیں اوراللہ سے مغفرت کی درخواست کر تے ہیں. جس کواللہ ھدایت دے اس کو کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اورجس کو وہ گمراہی پر چھوڑ دے اس کو کوئی ھدایت نہیں دے سکتا. ہم شہادت دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد ﷺ اس کے بندے اورخاتم النبین ہیں اور انﷺ کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں ہے. درود و سلام ہوحضرت محمّد ﷺ پر اہل بیت (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اور اصحاب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اجمعین پر. جو نیکی وه کرے وه اس کے لئے اور جو برائی وه کرے وه اس پر ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا.
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~