احرام کے مسائل 》》》
لَبَّيْکَ اَللَّهُمَّ لَبَّيْکَ، لَبَّيْکَ لاَ شَرِيْکَ لَکَ لَبَّيْکَ، اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَة لَکَ وَالْمُلْکَ، لاَ شَرِيْکَ لَکَ-
تلبیہ کے بعد درود شریف پڑھیں
اور پھر یہ دعا مانگیں:
اس کے بعد اور جو دعائیں چاہیں مانگیں، اب آپ پر احرام کی پابندیاں شروع ہو گئی ہیں لہٰذا ہمہ وقت ان پابندیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تلبیہ پڑھتے رہیں۔ سفرِ آخرت کو یاد کرکے اپنے گناہوں پر دل سے تائب ہوں۔ اللہ کی محبت و خشیت کو دل میں اتارنے کی کوشش کریں۔
{طواف کے چکروں کی 《《دعائیں 》》}اس طرح چلتے چلتے جب آپ دوبارہ کالی پٹی پر پہنچیں گے تو ایک چکر مکمل ہو گا، تین چکر کے بعد رمل بند کر دیں اور باقی چار چکر اپنی عام رفتار سے چلیں۔
عمرہ کی غلطیاں جن سے بچنا چاہئے:
- بیک آواز کئی لوگوں کا ایک ساتھ مل کر تلبیہ پکارنا اور دعائیں پڑھنا۔
- طواف مکمل کرلینے کے بعد بھی کندھا کھلا رکھنااور کندھا کھول کر صلاة پڑھنا۔
- حجر اسود کو چومنے یا رکن یمانی کو چھونے یا مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں پڑھنے کے لئے بھیڑ کرنایا رکن یمانی نہ چھوپانے کی صورت میں اس کی طرف اشارہ کرنا۔
- حجر اسود اور رکن یمانی کے سوا کعبہ کی دیواروں، حطیم اور مقام ابراہیم کو برکت حاصل کرنے کے لئے چھونا۔
- صفا اور مروہ کے دوران آنا جانا ملاکر ایک چکر سمجھنا۔
- پورے بال کٹوانے کے بجائے ادھر ادھر سے چند بال کٹوانا۔
- عورتوں کا اجنبی مردوں کے سامنے چہرہ کھلا رکھناالبتہ نقاب جائز نہیں۔
- احرام کی نیت سے دو رکعت صلاة پڑھنا البتہ ذوالحلیفہ میں دو رکعتیں پڑھنا مستحب ہے۔
- غار حرا اور غار ثور وغیرہ جاکر نفلی صلاتیں پڑھنا۔
اﷲ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اسے اپنی عظیم بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
زیارت مسجد نبوی، روضۂ رسول اور مدینہ کی اہم زیارات:
- مسجد نبوی کی ایک صلاة(نماز) دیگر مساجد کی ایک ہزار صلاتوں سے افضل ہے سوائے مسجد حرام کے کہ وہاں کی ایک صلاة مسجد نبوی کی سوصلاتوں سے افضل ہے۔ مسجد نبوی میں صلاة ادا کرنے کی نیت سے مدینہ کا سفر کرنا چاہئے-
- مسجد نبوی کی زیارت کے لئے سفر کرنا مسنون ہے لیکن اس کا عمرہ سے کوئی تعلق نہیں، نہ یہ عمرہ کا حصہ ہے اور نہ اس کے لئے واجب یا شرط۔-
- جو شخص مسجد نبوی کے پاس پہنچے مسجد میں داخل ہونے کی دعاپڑھے پھر دایاں پیر آگے بڑھاکر مسجد میں داخل ہواور مسجد کے اندر دو رکعتیں تحیۃ المسجد پڑھے اور ان میں دنیا وآخرت کی بھلائی کے لئے جتنی چاہے دعائیں کرے۔
- تحیۃ المسجد کے بعد رسول اور ابوبکر وعمر رضی اﷲ عنہما کی قبروں کی زیارت کرے اور ان پر اس طرح سلام پڑھے: السلام علیک یا رسول اللہ ، السلام علیک یا أبابکر، السلام علیک یا عمر۔
- مدینہ طیبہ میں جب تک رہیں مسجد نبوی ہی میں پنجوقتہ صلاتوں کی پابندی کریں اور دیگر نوافل کا بھی اہتمام کریں۔
- ٨۔ حجرۂ مبارکہ کی دیواروں، کھڑکیوں یا جالیوں کو چھونا یا انھیں چومنا یا بوسہ دینا یا قبر کا طواف کرنا جائز نہیں-
- اﷲ سے دعا مانگیں ، نماز ادا کریں، ریاض الجنه میں موقع ملے تو صلاہ ادا کریں-
- درود شریف کا ورد جاری رکھیں
- جنت البقیع میں حاضر ہو کر دعا کریں
- مسجد قبا میں دو نفل ادا کریں اور ایک عمرہ کا ثواب حاصل کریں –
- مسجد قبلتین، مسجد جمعہ ، جبل احد (شهدا احد فاتحہ) اور دوسرے تاریخی مقدس مقامات کی زیارت کریں ایمان کو تازہ کریں-
مناسک کی ادائیگی کے دوران ہر مقام کے لئے علیحدہ علیحدہ پڑھی جانے والی دعائیں اگر یاد نہ ہو سکیں تو کتاب سے دیکھ کر بھی یہ پڑھی جا سکتی ہیں، لیکن اگر کوئی حاجی نہ پڑھ سکے تو درج ذیل مختصر و مسنون دعائیں پڑھنا بھی باعثِ اجر و ثواب ہے :
اَﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَرُ، لَا اِلٰه اِلاَّ اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَرُ، وَِﷲِ الْحَمْدُ.
’’اﷲ سب سے بڑا ہے، اﷲ سب سے بڑا ہے، اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں، اﷲ سب سے بڑا ہے، اﷲ سب سے بڑا ہے، اور تمام تعریفیں اﷲ کے لئے ہیں۔‘‘
رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْيا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِo
(البقرة، 2 : 201)
’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور آخرت میں (بھی) بھلائی سے نواز اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ‘‘
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِينَآ اَوْ اَخْطَاْنَاط رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَينَآ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَه عَلَی الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَاج رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهج وَاعْفُ عَنَّاوقفه وَاغْفِرْلَنَاوقفه وَارْحَمْنَاوقفه اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِينَo
(البقرة، 2 : 286)
’’اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر بیٹھیں تو ہماری گرفت نہ فرما، اے ہمارے پروردگار! اور ہم پر اتنا (بھی) بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا، اے ہمارے پروردگار! اور ہم پر اتنا بوجھ (بھی) نہ ڈال جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں، اور ہمارے (گناہوں) سے درگزر فرما، اور ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے۔ پس ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرماo‘‘
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هدَيتَنَا وَهبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَةًج اِنَّکً اَنْتَ الْوَهابُo
(آل عمران، 3 : 8)
’’(اور عرض کرتے ہیں) اے ہمارے رب! ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ کر اس کے بعد کہ تو نے ہمیں ہدایت سے سرفراز فرمایا ہے اور ہمیں خاص اپنی طرف سے رحمت عطا فرما، بے شک تو ہی بہت عطا فرمانے والا ہےo‘‘
رَبَّنَا ظَلَمْنَ۔آ اَنْفُسَنَا وَاِنْ لََّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِينَo
(الاعراف، 7 : 23)
’’اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی۔ اور اگر تو نے ہم کو نہ بخشا اور ہم پر رحم (نہ) فرمایا تو ہم یقینا نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گےo‘‘
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآئِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يوْمَ يقُوْمُ الْحِسَابُo
(ابراھيم، 14 : 40-41)
’’اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لےo اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہو گاo‘‘
رَّبِّ زِدْنِی عِلْمًاo
(طٰه، 20 : 114)
’’اے میرے رب! مجھے علم میں اور بڑھا دےo‘‘
لَآ اِلٰه اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِينَo
(الانبياء، 21 : 87)
’’تیرے سوا کوئی معبود نہیں تیری ذات پاک ہے، بے شک میں ہی (اپنی جان پر) زیادتی کرنے والوں میں سے تھاo‘‘
رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيرُ الرّٰحِمِينَo
(المؤمنون، 23 : 109)
’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے ہیں، پس تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو (ہی) سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہےo‘‘
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَينِ لَکَ وَمِنْ ذُرِّيتِنَآ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لََّکَ وَاَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَتُبْ عَلَينَاج اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُo
(البقرۃ، 2 : 128)
’’اے ہمارے رب! ہم دونوں کو اپنے حکم کے سامنے جھکنے والا بنا اور ہماری اولاد سے بھی ایک امت کو خاص اپنا تابع فرمان بنا اور ہمیں ہماری عبادت (اور حج کے) قواعد بتا دے اور ہم پر (رحمت و مغفرت) کی نظر فرما، بے شک تو ہی بہت توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہےo‘‘
رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَينَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِينَo
(البقرۃ، 2 : 250)
’’اے ہمارے پروردگار! ہم پر صبر میں وسعت ارزانی فرما اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرماo‘‘
رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰهدِينَo
(آل عمران، 3 : 53)
’’اے ہمارے رب! ہم اس کتاب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمائی اور ہم نے اس رسول کی اتباع کی سو ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لےo‘‘
رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِينَo
(آل عمران، 3 : 147)
’’اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور ہمارے کام میں ہم سے ہونے والی زیادتیوں سے درگزر فرما اور ہمیں (اپنی راہ میں) ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرماo‘‘
رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَينَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَo
(الأعراف، 7 : 126)
’’اے ہمارے رب! تو ہم پر صبر کے سرچشمے کھول دے اور ہم کو (ثابت قدمی سے) مسلمان رہتے ہوئے (دنیا سے) اٹھا لےo‘‘
رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِيرًاo
(الإسراء، 17 : 80)
’’اے میرے رب! مجھے سچائی (خوشنودی) کے ساتھ داخل فرما (جہاں بھی داخل فرمانا ہو) اور مجھے سچائی (و خوشنودی) کے ساتھ باہر لے آ (جہاں سے بھی لانا ہو) اور مجھے اپنی جانب سے مدد گار غلبہ و قوت عطا فرما دےo‘‘
رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَةً وَّ هَيئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًاo
(الکھف، 18 : 10)
’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں راہ یابی (کے اسباب) مہیا فرماo‘‘
کچھ پریکٹیکل ٹپس:
کرنل تسنیم باری صاحب نے جنوری ٢٠١٧ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی- ان کے تجربات سے آپ کچھ رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں:
- پا سپورٹ ، شناختی کارڈ، ہوٹل ووچر اور دوسرے کاغذات کی 4 یا 5 فوٹو کاپیاں پاس رکھیں- موبائل سم کی خریداری اور مختلف جگہ کام آیئں گے-
- صابن ،سرف وغیرہ حسب ضرورت ، ہینڈ کیری نہ کریں، بکس میں رکھیں-
- جدہ ایئر پورٹ پر سب سے پہلے سم مقررہ دوکانسے لیں- سم دو قسم کی ہوتی ہیں- ٨٠ ، ٨٥ ریال والی میں انٹرنیٹ 1-G B ہوتا ہے کہیں بھی کل کر سکتے ہیں
- 35 ریال کی سم صرف لوکل سعودیہ کے لیے ہے-اس پر انٹرنیٹ نہیں ہوتا-
- یو فون Ufone کی سم دوسرے فون میں رکھیں یہ پاکستان سے sms فری وصول کر سکتی ہے- whattsapp بھی کام کرتا ہے جب وا ی فائی مہیا ہو-
- ایئر پورٹ پر اپنی نامزد ٹرانسپورٹ کمپنی” شرکه” کی بس ، گاڑی تلاش کریں، ادھر موجود ہوتی ہے-
- ہوٹل کا کارڈ، گاغذات حفاظت سے رکھیں ، آپ کا پاسپورٹ ہوٹل میں جمع ہو جایے گا-
- اب زمزم اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں صرف ہوٹل میں استمعال کے لیے لیے لیں- باقی فی فرد ایک بوتل ایئر پورٹ پر 9 ریال میں ملے گی-
- اپنے سامان کا خیال رکھیں ، چوری کاخطرہ رہتا ہے- عمرہ میں بیگ کمر پر نہیں آگے رکھیں- اسی طرح ہوٹل میں صفائی کے لینے چابیاں نہ دیں ، واپس جا کر صفائی اپنے سامنے کروایں –
- الیکٹرک ایکسٹینشن تار رکھ لیں-
ہیٹر یا پرکلیٹررکھ لیں-
اس کے ساتھ خاص شو تین پن والا ، جو گول نہ ہوں بلکہ چو رس پن ہوں-
9. چا یے ، پتی، چینی ، دواییں ساتھ رکھیں-
10- قینچی ، چمچ، بکس میں رکھیں ، ہینڈ میں نہیں-
11 – نمکو ، خشک میوہ جات ، مونگ پھلی وغیرہ حسب ضرورت رخ لیں-
١٢. سامان پر نشانی کے لینے رنگ دار ربن باندھ لیں شناخت میں آسانی ہوتی ہے –
١٣. مزید عمرہ ادا کرنے کے لینے مسجد عایشہ تک ٹیکسی کو 5 ریال فی فرد یا 20 ریال سالم ٹیکسی کا یک طرفہ کرایہ ہے – زیادہ مت ادا کریں-
14.زاید عینک ، سن گلاس، سلپر وغیرہ رکھ لیں-
قرآنی آیات اور دعاییں:http://islam4humanite.blogspot.com/2016/01/selected-quranic-verses-supplications.html
مزید پڑھیں >>>> حج و عمرہ کا بیان –مکہ مکرمہ اس پوری کائناتِ ارضی میں وہ بابرکت جگہ اور رحمتوں والا مقام ہے جسے …. نیت کرنے والا ہو یا عمرہ کی تو وہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری میں ہے اگر وہ فوت ہوگیا تو اسے جنت میں داخلہ نصیب ہو گا۔ ….. جیب, جَيْبٌ, جراب, جَوْرَبٌ …. خواتینکے لئے بند جوتا، کھلی چپل، جرابیں (احرام میں بند جوتا اور جرابیں پہننا منع نہیں ہے)۔
حج وعمرہ اور احرام | اردو مجلس فورم
کٹر ساجد خاکوانی ) حج اور عمرہ ایک بہت بڑی سعادت ہے ج
عمرہ کا طریقہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے آداب
Search Results
حج و عمرہ کی دعائیں – Minhaj Books
حج اور عمرہ کرنے والوں میں سے جس جس نے اس گھر کی تعظیم و تکریم کی اس کی … ان چاروں رکنوں کی الگ الگ دعائیں ذکرکی جاتی ہیں، اگر ہو سکے تو انہیں ذہین …
34744 – عمرہ میں دعاؤں کی جگہیں اوردعاؤں کے الفاظ Published Date
May 15, 2011 – میں عمرہ کی ادائیگی کےلیے مکہ جارہی ہوں اورمجھے دعاؤں کا علم نہيں کیا آپ میرا تعاون کرسکتے ہیں.
Search Results
- چار رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھیں
- جب قرات سے فارغ ہو جائیں تو رکوع سے قبل 15 بار سُبْحَانَ اﷲِ وَالْحَمْدُ ِﷲِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَر کہیں،
- پھر رکوع کریں اور اس میں دس بار،
- پھر رکوع سے اٹھ کر دس بار،
- پھر پہلے سجدہ میں دس بار،
- پھر سجدے سے اٹھ کر دس بار،
- پھر دوسرے سجدہ میں دس بار،
- پھر دوسرے سجدے سے اٹھ کر کھڑے ہونے سے قبل دس بار۔
- اس طرح ہر رکعت میں 75 بار ہوں گی اور چار رکعت میں 300 بار۔