نفس کی غلامی Obedience to Selfish Desires

خواہشات نفس کا تابع اور قرآن

اسلام کی بنیاد قرآن و سنت پر ہے- الله کے احکامات سے دور ہو کر انسان گمراہ اور باغی بن جاتا ہے اور ان کی زندگی خواہشات اور نفس کی پیروی کے نقصانات و مصائب سے ان کے لئے وبالِ جان ہوجاتی ہے۔ اسلام ایک ہمہ گیر طریقہء زندگی ہے جو انسانی خیالات اور اعمال کی مکمل رہنمائی کرتا ہے- اسلام کے معنی؛ تابع ہونا یعنی خود کو خدا کی رضا کا تابعدار اور فرمانبردار بنانا ہے۔ لفظ مسلم اسی مخرج سے نکلا ہے جس کے معنی وہ جو تابعدار ہوتا ہے۔ لہٰذا ہر سچا مسلمان خود کو ہر وقت خدا کے سامنے حاضر سمجھتا ہے۔ لہٰذا اﷲ کے احکام کی پیروی کرنے والا مسلمان ہے اور نفس کی پیروی کرنے والا شیطان کے راستہ پر نکل پڑتا ہے۔

“Did you ever consider the case of him who took his desire as his god, and then Allah caused him to go astray despite knowledge, and sealed his hearing and his heart, and cast a veil over his sight? Who, after Allah, can direct him to the Right Way? Will you not take heed?”(Quran (45:23)

Here, “Desire his god” implies that one should become a slave of his lusts and desires. He should do whatever he likes whether God has forbidden it, and should not do what he dislikes, whether God has made it obligatory. When a man starts obeying somebody like this, it means that his deity is not God but the one whom he is obeying without question, no matter whether he calls him his lord (with the tongue) or not, and carves out an image of him and worship him or not. For when he has worshiped him directly without question, it is enough to make him a deity and after this practical shirk one cannot be absolved from the guilt of shirk only because he did not call the object of his worship as his deity with the tongue, nor prostrated himself before it. The major commentators also have given the same commentary of this verse. Ibn Jarir says: The forbidden things by Allah are forbidden. He does not regard the things made lawful by Him as lawful. Abu Bakr al-Jassas gives this meaning: He obeys his desires as one should obey his God. Zamakhshari explains it, thus: He is obedient to the desires of his self. He follows his self wherever it beckons him, as if he serves him as one should serve his God. [Keep reading …. ]   [Also read ….]

جو انسان دینِ فطرت کے اصولوں اور احکام کی اطاعت و پیروی سے انحراف کر کے نفس کا غلام بن جاتا ہے تو نفس کی خواہشات کی غلامی انھیں گمراہی وضلالت کے آہنی پنجے میں گرفتار کر دیتی ہے۔ اسلام کی احکامات سے دور ہو کر انسان گمراہ اور باغی بن جاتا ہے اور ان کی زندگی خواہشات اور نفس کی پیروی کے نقصانات و مصائب سے ان کے لئے وبالِ جان ہوجاتی ہے۔

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے :

اَرَءَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَيْهِ وَكِيْلًاۙ اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُوْنَ اَوْ يَعْقِلُوْنَ١ؕ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِيْلًاؒ(قرآن44 ,25:43)

مفھوم :”کبھی تم نے اُس شخص کے حال پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش ِ نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟ کیا تم ایسے شخص کو راہِ راست پر لانے کا ذمّہ لے سکتے ہو؟ کیا تم سمجھتے ہو کہ ان میں سے اکثر لوگ سُنتے اور سمجھتے ہیں؟ یہ تو جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ  اُن سے بھی گئے گُزرے۔” (قرآن44 ,25:43)

جن لوگوں نے عقل کا چراغ بجھا دیا ہے جو کسی قوی سے قوی دلیل کو ماننے کے لیے بھی تیار نہیں ، جو حق کے نور کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ جو محض اپنی خواہش نفس کے عبادت گزار ہیں ان کا نفس ہی ان کا خدا ہے ۔ جدھر وہ چاہتا ہے ادھر انہیں ہانک کر لے جاتا ہے۔ وہ اسی کی پوجا کرنے میں مگن ہیں۔ اے حبیب مکرم! کیا ایسے لوگوں کی ہدایت کے لیے آپ فکر مند ہیں۔ یہ تو ڈنگروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے ہیں کیونکہ وہ اپنے مالک کو پہچانتے ہیں اور اس کا حکم بجالاتے ہیں۔ اور جو خدمت ان کی شایاں ہے اس کے ادا کرنے میں سستی نہیں کرتے۔ اور یہ نہ اپنے خالق کو پہچانتے ہیں نہ اس کے احسانات کا شکریہ ادا کرتے ہیں نہ اس کا حکم بجالاتے ہیں۔ اس لیے ایسے لوگوں کی اصلاح کی توقع نہیں ہوسکتی۔ اگر یہ باطل پر جمے رہیں اور حق کو قبول نہ کریں تو آپ رنجیدہ خاطر نہ ہوا کریں۔(تفسیر ضیاء القرآن)

تفہیم القرآن:  خواہش نفس کا خدا بنا لینے سے مراد اس کی بندگی کرنا ہے ، اور یہ بھی حقیقت کے اعتبار سے ویسا ہی شرک ہے جیسا بُت کو پوجنا یا کسی مخلوق کو معبود بنانا ۔ حضرت ابو امامہ کی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ماتحت ظل السمآء من الٰہ یعبد من دون اللہ تعالیٰ اعظم عند اللہ عزوجل من ھوی یتبع، ’’اس آسمان کے نیچے اللہ تعالیٰ کے سوا جتنے معبود بھی پوجے جا رہے ہیں ان میں اللہ کے نزدیک بد ترین معبود وہ خواہش نفس ہے جس کی پیروی کی جا رہی ہو‘‘۔ (طبرانی) ۔

قرآن بار بار واضح کرتا ہے کہ اللہ کے احکام اور اس کی ہدایات کو چھوڑ کر کسی دوسرے کے احکام اور رہنمائی کا اتباع کرنا در اصل اس کو خدائی میں اللہ کا شریک ٹھیرانا ہے ، خواہ آدمی اس دوسرے کو زبان سے خدا کا شریک قرار دیتا ہو یا نہ قرار دیتا ہو۔ بلکہ اگر آدمی ان دوسری ہستیوں پر لعنت بھیجتے ہوئے بھی امر الہٰی کے مقابلے میں ان کے اوامر کا اتباع کر رہا ہو تب بھی وہ شرک کا مجرم ہے۔ چنانچہ یہاں شیاطین کے معاملے میں آپ علانیہ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں ہر ایک ان پر لعنت کرتا ہے ، مگر اس لعنت کے باوجود جو لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں ، قرآن ان سب کی یہ الزام دے رہا ہے کہ تم شیاطین کو خدا کا شریک بنائے ہوئے ہو۔ یہ شرک اعتقادی نہیں بلکہ شرک عملی ہے اور قرآن اس کو بھی شرک ہی کہتا ہے۔

جو شخص اپنی خواہش کو عقل کے تابع رکھتا ہو اور عقل سے کام لے کر فیصلہ کرتا ہو کہ اس کے لیے صحیح راہ کون سی ہے اور غلط کونسی، وہ اگر کسی قسم کے شرک یا کفر میں مبتلا بھی ہو تو اس کو سمجھا کر سیدھی راہ پر لایا جا سکتا ہے ، اور یہ اعتماد بھی کیا جا سکتا ہے کہ جب وہ راہ راست اختیار کرنے کا فیصلہ کر لے گا تو اس پر ثابت قدم رہے گا۔

لیکن نفس کا بندہ اور خواہشات کا غلام ایک شتر بے مہار ہے ۔ اسے تو اس کی خواہشات جدھر جدھر لے جائیں گی وہ ان کے ساتھ ساتھ بھٹکتا پھرے گا۔ اس کو سرے سے یہ فکر ہی نہیں ہے کہ صحیح و غلط اور حق و باطل میں تمیز کرے اور ایک کو چھوڑ کر  دوسرے کو اختیار کرے ۔ پھر بھلا کون اسے سمجھا کر راستی کا قائل کر سکتا ہے ۔ اور بالفرض اگر وہ بات مان بھی لے تو اسے کسی ضابطہ اخلاق کا پابند بنا دینا تو کسی انسان کے بس میں نہیں ہے ۔ (تفہیم القرآن)

حدیث مبارکہ ہے:

’’ لَا یُؤمِنُ أَحَدُکُمْ حَتَّیٰ یَکُونَ ہَوَاہُ تَبَعًا لِمَا جِئْتُ بِہٖ ‘‘ (السّنۃ لابن أبی عاصم: ۱۴)

’’تم میں کوئی ایک مومن نہیں ہو سکتا حتیٰ کہ اس کی خواہشات اس کے تابع ہوجائیں جو میں آیا ہوں (یعنی قرآن )‘‘

تبلیغ اسلام کا طریقه اور اصول  قرآن و سنت اور صحابہ اکرام ، تابعین ،اسلاف اور بزرگان دین کے عمل سے مکمل طور پر واضح ہے-

۔ہمارا نفس ہمیشہ آرام و آسائش کی چیزوں کو پسند کرتا ہے یہ آرام وآسائش کی چیزیں ہمیں محنت اور نیک عمل سے دور کرتی ہیں اور نیک عمل سے دوری انسان کو گمراہ کر دیتی ہے اور یہ گمراہی ہمیں جنّت سے دور اور جہنّم کے قریب کردیتی ہے۔

جب انسان نفس کی پیروی سے اسلام کے احکام کی اطاعت وپیروی سے منحرف ہو جاتا ہے تو گمراہ ہو کر وہ اپنی قوتِ عمل کو گناہوں اور گمراہیوں کی سیاہ کاریوں میں صرف کرتا ہے۔ نفس کی پیروی کرتے کرتے وہ اﷲ سے دوری اختیار کر جاتا ہے اُس پر نصیحت آموز بات اثر نہیں کرتی کیونکہ نفس کی پیروی کے ساتھ اُسے مفت میں غرور بھی مل جا تا ہے۔اس طرح وہ گناہوں کے دلدل میں پھنستا چلا جاتا ہے۔

آج مسلمان مختلف مصائب کے امراض میں مبتلاء ہیں جن کا علاج صرف او رصرف نیک اعمال ہیں۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کے ہم نے جس دینِ اسلام کو قبول کیا ہے اُس دین کے تمام ارکان پر عمل کریں اورزندگی کے ہر شعبہء میں سُدھار پیدا کریں۔

ہر ایک معاملہ میں قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کریں نہ کہ اپنی خواہشات کے نفس پر عمل کرنے کے لیے زبردستی قرآن و سنت سے تاویلات نکال کر گمراہی کے راستہ پر چل پڑیں-

خواہش نفس پر عمل سے ممانعت پر قرآن میں سخت تاکید کی گئی ہے:

خواہشات کا تابع اپنی خواہش کو الٰہ بناتا ہے​

اَرَءَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَيْهِ وَكِيْلًاۙ اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُوْنَ اَوْ يَعْقِلُوْنَ١ؕ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِيْلًاؒ

کبھی تم نے اُس شخص کے حال پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش ِ نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟  کیا تم ایسے شخص کو راہِ راست پر لانے کا ذمّہ لے سکتے ہو؟ کیا تم سمجھتے ہو کہ ان میں سے اکثر لوگ سُنتے اور سمجھتے ہیں؟ یہ تو جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ  اُن سے بھی گئے گُزرے۔ [قرآن ، سورت الفرقان ، آیت نمبر 43​]

خواہشات کا تابع سب سے بڑا گمراہ ہے​

اب اگر وہ تمہارا یہ مطالبہ پورا نہیں کرتے تو سمجھ لو کہ دراصل یہ اپنی خواہشات کے پیرو ہیں، اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو خدائی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہشات کی پیروی کرے؟ اللہ ایسے ظالموں کو ہرگز ہدایت نہیں بخشتا۔  [قرآن ، سورت القصص ، آیت نمبر 50​]

خواہشات کا تابع صرف اپنے خیال کے پیچھے چلتا ہے​

مگر یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں ۔ اب کون اس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو ۔ ایسے لوگوں کا تو کوئی مددگار نہیں ہو سکتا۔  [قرآن ، سورت الروم ، آیت نمبر 29​]

شریعت پر عمل کرو ، ​خواہشات کا تابع بےعلم ہے​

ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِيْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ   [الجاثیۃ 18​]

اس کے بعد اب اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) ، ہم نے تم کو دین کے معاملہ میں ایک صاف شاہراہ (شریعت ) پر قائم کیا ہے ۔ لہٰذا تم اسی پر چلو اور ان لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو جو علم نہیں رکھتے۔  [قرآن ، الجاثیۃ ، 18​]

یعنی جو اللہ کے دین میں کسی قسم کا رد و بدل کرے گا تو اللہ کے مواخذہ سے وہ نہ بچ سکیں گے۔

اللہ تعالیٰ کی شریعت کے مطابق فیصلہ نہ کرنےوالا فتنہ میں مبتلا ہو جائے گا​

“…. لہٰذا تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے اس سے منّہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لیے ایک شریعت اور ایک راہِ عمل مقرر کی ۔ اگرچہ تمہارا خدا چاہتا تو تم سب کو ایک امّت بھی بنا سکتا تھا ، لیکن اس نے یہ اس لیے کیا کہ جو کچھ اس نے تم لوگوں کو دیا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے ۔ لہٰذا بھلائیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو ۔  [قرآن ، سورت المائدہ ، آیت نمبر 48​]

خواہشات کے تابع پر اللہ تعالیٰ مہر لگا دیتا ہے

“پھر کیا تم نے کبھی اس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا اور اللہ نے علم کے باوجود اسے گمراہی میں پھینک دیا اور اس کے دل اور کانوں پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ؟ اللہ کے بعد اب اور کون ہے جو اسے ہدایت دے؟ کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں لیتے؟” [قرآن ، سورت الجاثیۃ ، آیت نمبر23]​

” ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں اور پھر جب تمہارے پاس سے نکلتے ہیں تو ان لوگوں سے جنہیں علم کی نعمت بخشی گئی ہے پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی انہوں نے کیا کہا تھا ؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے ٹھپہ لگا دیا ہے اور یہ اپنی خواہشات کے پیرو بنے ہوئے ہیں “۔  [قرآن ، سورت محمدﷺ ، آیت نمبر 16​]

​خواہشات کےتابع کو اپنا برا عمل خوشنما لگتا ہے​

بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف و صریح ہدایت پر ہو، وہ ان لوگوں کی طرح ہو جائے جن کے لیے ان کا برا عمل خوشنما بنا دیا گیا ہے اور وہ اپنی خواہشات کے پیرو بن گئے ہیں ؟  [قرآن ، سورت محمدﷺ ، آیت نمبر 14​]​

خواہشات کا تابع اپنے وہم و گمان کا مرید ہے​

دراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیئے ہیں ۔ ! اللہ نے ان کے لیئے کوئی سند نازل نہیں کی۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے ۔  [قرآن ، سورت النجم ، آیت نمبر23​]

اللہ کی ہدایت چھوڑ کر خواہشات کا تابع اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتا​

یہودی اور عیسائی تم سے ہرگز راضی نہ ہو نگے ، جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے، تم نے ان کی خواہشات کی پیروی کی ، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے۔  [قرآن ، سورت البقرۃ ، آیت نمبر120​]

خواہشات کا تابع ظالم ہے​

تم ان اہل کتاب کے پاس خواہ کوئی نشانی لے آؤ ، ممکن نہیں کہ یہ تمہارے قبلے کی پیروی کرنے لگیں، اور نہ تمہارے لیے یہ ممکن ہے کہ ان کے قبلے کی پیروی کرو، اور ان میں سے کوئی گروہ بھی دوسرے کے قبلے کی پیروی کے لیے تیار نہیں، اور اگر تم نے اس علم کے بعد ، جو تمہارے پاس آچکا ہے ، ان کی خواہشات کی پیروی کی ، تو یقیناً تمہارا شمار ظالموں میں ہوگا۔  [قرآن ، سورت البقرۃ ، آیت نمبر145​]

خواہشات کا تابع طا لبِ دنیا ہے اور اسکی مثال کتے کی مثال ہے​

اگر ہم چاہتے اسے ان آیتوں کے ذریعہ سے بلندی عطا کرتے، مگر وہ تو زمین کی طرف جھک کر رہ گیا اور اپنی خواہش نفس ہی کے پیچھے پڑا رہا، لہٰذا اس کی حالت کتّے کی سی ہو گئی کہ تم اس پر حملہ کرو تب بھی زبان لٹکائے رہے اور اسے چھوڑ دو تب بھی زبان لٹکائے رہے۔ یہی مثال ہے ان لوگوں کی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ۔ تم یہ حکایات ان کو سناتے رہو، شاید کہ یہ کچھ غور و فکر کریں ۔  [قرآن ، سورت الاعراف ، آیت نمبر 176​]

انصاف کے علمبردار بنو، خواہشات کے تابع نہ بنو​

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، انصاف کے علمبردار اور خدا واسطے کے گواہ بنو اگرچہ تمہارے انصاف اور تمہاری گواہی کی زد خود تمہاری اپنی ذات پر یا تمہارے والدین اور رشتہ داروں پر ہی کیوں نہ پڑتی ہو ۔ فریقِ معاملہ خواہ مالدار ہو یا غریب ، اللہ تم سے زیادہ ان کا خیر خواہ ہے ۔ لہٰذا اپنی خواہش نفس کی پیروی میں عدل سے باز نہ رہو ۔ اور اگر تم نے لگی پٹی بات کہی یا سچائی سے پہلو بچایا تو جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے ۔  [قرآن ، سورت النساء ، آیت نمبر135​]

خواہشات کے تابع خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں​

کہو ، اے اہل کتاب ! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو اور ان لوگوں کے تخیّلات کی پیروی نہ کرو جو تم سے پہلے خود گمراہ ہوئے اور بہتوں کو گمراہ کیا اور ” سَوَاء السّبیل” سے بھٹک گئے ۔ [قرآن ، سورت المائدہ ، آیت نمبر 77​]

​خواہشات کے تابع ہدایت یافتہ نہیں ہوتے​

اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ، ان سے کہو کہ تم لوگ اللہ کے سِوا جن دوسروں کو پکارتے ہو ان کی بندگی کرنے سے مجھے منع کیا گیا ہے ۔ کہو، میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا، اگر میں نے ایسا کیا تو گمراہ ہوگیا، راہِ راست پانے والوں میں سے نہ رہا ۔  [قرآن ، سورت الانعام ، آیت نمبر 56​]

خواہشات کے تابع بغیر علم کے باتیں کرتے ہیں​

… بکثرت لوگوں کا حال یہ ہے کہ علم کے بغیر محض اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کن باتیں کرتے ہیں، ان حد سے گزرنے والوں کو تمہارا رب خوب جانتا ہے ۔  [قرآن ، سورت الانعام ، آیت نمبر 119​]

خواہشات کے تابع آیات کو جھٹلاتے، قیامت کا انکار اور شرک کرتے ہیں​

ان سے کہو کہ ” لاؤ اپنے وہ گواہ جو اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ ہی نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے” ۔ پھر اگر وہ شہادت دے دیں تو تم ان کے ساتھ شہادت نہ دینا، اور ہرگز ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جنھوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے، اور جو آخرت کے منکر ہیں، اور جو دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر بناتے ہیں ۔  [قرآن ، سورت الانعام ، آیت نمبر 150​]

خواہشات کا تابع اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل اور اسکا کام افراط و تفریط پر مبنی ہوتا ہے​

اور اپنے دل کو ان لوگوں کی معیت پر مطمئن کرو جو اپنے رب کی رضا کے طلب گار بن کر صبح و شام اسے پکارتے ہیں، اور ان سے ہرگز نگاہ نہ پھیرو ۔ کیا تم دنیا کی زینت پسند کرتے ہو؟ کسی ایسے شخص کی اطاعت نہ کرو جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے اور جس نے اپنی خواہش نفس کی پیروی اختیار کر لی ہے اور جس کا طریق کار افراط و تفریط پر مبنی ہے۔  [قرآن ، سورت الکہف ، آیت نمبر 28​]

​خواہشات کا تابع نماز کو ضائع کرتا ہے​

پھر ان کے بعد وہ ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات نفس کی پیروی کی، پس قریب ہے کہ وہ گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں ۔  [قرآن ، سورت مریم ، آیت نمبر 59​]

خواہشات کا تابع قیامت کی مطلق پرواہ نہیں کرتا​

پس کوئی ایسا شخص جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ہے تجھ کو اس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے ، ورنہ تو ہلاکت میں پڑ جائے گا۔  [قرآن ، سورت طٰہٰ ، آیت نمبر 16​]

خواہشات کا تابع اللہ تعالیٰ کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے​

(ہم نے اس سے کہا) ” اے داؤد ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے ، لہٰذا تو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ حکومت کر اور خواہش نفس کی پیروی نہ کر کہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں یقینا ان کے لیے سخت سزا ہے کہ وہ یوم الحساب کو بھول گئے ” [قرآن ، سورت ص ، آیت نمبر 26​]

مسلمان کو صرف قرآن و سنت پر عمل کرنا ہے اور اپنے آپ کو اپنی خواہشات اور بدعات ضلاله سے بچانا ہے-

http://forum.mohaddis.com/threads/21736/

(Visited 1 times, 1 visits today)