دنیا بحران میں ہے، بڑے پیمانے پر جنگ و جدل، دہشت گردی، قتل و غارت ، نسل کشی، نسلی تشدد جاری ہے تاکہ مسلمانوں کے علاقوں پراوران کے قدرتی وسائل پر کنٹرول حاصل کیا جا سکے. نوآبادیاتی طاقتوں کی طرف سے بے گناہ مسلمانوں کے استحصال کے لئے مسلم ممالک پر قبضے اور کنٹرول کے لیےان ممالک کو جمہوریت اور آزادی کے دلفریب نعروں کی آڑمیں عدم استحکام سے دوچارکر دیا گیا ہے. جبری اخراج اورنقل مکانی جاری ہے. اقتدار کے بھوکے بدعنوان مسلمان جابر حکمرانوں، لالچی طاقتور ہم وطنوں اور انتہا پسند مذہبی گروپوں کا ظلم و جبر بے مثال سطح تک پہنچ گیا . لوگ پریشان ہیں، وہ اس دلدل سے باہر نکلنا چاہتے ہیں لیکن کوئی راستہ نظر نہیں آتا.
عوام کی “امن اور انصاف” کی خواہش کوغیر ملکی مدد اور مالی تعاون پر پلنے والے مذہبی انتہاپسند طرف سےمذہب کے نام پر استحصال اورنام نہاد جہادیوں کو بھرتی کرنے اور لوٹ مارکے لیےاستمال کیا جا رہا ہے .یہ آگ پر پٹرول ڈالنے کے مترادف ہے اس طرح انسانیت کے دشمنوں کومسلمانوں پر مزید ظلم اور قتل و غارت کا جواز فراہم کیا جاتا ہے. وہ مسلمان ممالک جو سیاسی، فوجی اور مالی طور پر مستحکم ہیں ان کو منظم طریقے سے مذہبی فرقہ واریت، نسلی، لسانی اورقبائلی خانہ جنگی کی طرف گھسیٹ کر ان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں.مسلمان حکمرانوں اور قیادت کی پر اسرار خاموشی معنی خیز ہے وہ صرف اپنے اقتدار کی حفاظت کے لئے، دشمن طاقتوں کے ایجنڈےپر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں.ان کی اصل اندرونی کمزوریاں اورکرپشن کی دولت سامراجی طاقتوں کے پاس ہے.
تعداد میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان جواپنی تہذیب، ثقافت، تاریخ اور وسائل سے مالا مال ہیں، افراتفری کی حالت میں رکھ کرعالمی امن ممکن نہیں. کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا.لہٰذا ضرورت ہے کہ دانشور، مفکرین اورجو لوگ اس صورت حال پر پریشانی محسوس کرتے ہیں آگے آہیں اور موجودہ اور مستقبل میں چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے “پائیدار امن کے لئے طریقہ کار” کے لیے مختصر اور طویل مدت کے منصوبے بنایں. جن پر عمل درآمد سے اس دنیا کوبنی نوع انسانی کے لیے پرامن بنایا جا سکتا ہے.سلام SalaamOne علم اور افہام و تفہیم کے لئے ایک غیر منافع بخش ای فورم ہے. علم،انسانیت، مذہب، سائنس، سماج، ثقافت، اخلاقیات اورروحانیت امن کے لئے.اس فورم کو آفتاب خان، آزاد محقق اور مصنف نے منظم کیا ہے. تحقیقی کام دس سال سے “ڈیفنس جرنل” میں تسلسل سے چھپ رہا ہے جو”سلام SalaamOne “پر جو کہ بلاگز، ویب سائٹ، سوشل میڈیا، میگزین، ویڈیو چننل اور برقی کتابوں کی صورت میں دستیاب ہے.اس نیٹ ورک کو اب تک تیس لاکھ سے زیادہ افراد وزٹ کر چکے ہیں. اب اردوزبان میں بھی“سلام میگزین” (https://goo.gl/DITmWO) کا آغاز کر دیا گیا ہے مزید تفصیلات کے لیے پڑھیں>>
علم اور افہام و تفہیم کے لئے ایک غیر منافع بخش ای فورم ہے. علم،انسانیت، مذہب، سائنس، سماج، ثقافت، اخلاقیات اورروحانیت امن کے لئے.اس فورم کو آفتاب خان، آزاد محقق اور مصنف نے منظم کیا ہے. تحقیقی کام دس سال سے “ڈیفنس جرنل” میں تسلسل سے چھپ رہا ہے جو کہ بلاگز، ویب سائٹ، سوشل میڈیا، میگزین، ویڈیو چننل اور برقی کتابوں کی صورت میں دستیاب ہے.اس نیٹ ورک کو اب تک لاکھوں افراد وزٹ کر چکے ہیں. اب اردوزبان میں بھی“سلام میگزین” کا آغاز کر دیا گیا ہے مزید تفصیلات<< پڑھیں>>
www.SalaamOne.com: This site is focused on humanity in general and the followers of three Abrahamic religions. Over 250 ‘Posts’ provide additional information on religion, history, culture, tolerance, islamophobia, conflicts, opinions and other contemporary issues. Over 200 pages provide sufficient information on the variety of subjects of interest grouped in 60 categories and 200 tags. These pages are also visible as hierarchy in secondary sidebar/ bottom. An Urdu (اردو ) section has also been provided.
FAQs >>
- SalaamOne.com
- Just One God
- Peace-Forum
- Takfiri Terrorism: Daesh,Taliban,Boko Haram
- Women Folks
- Islamophobia
- Free Books & Articles
- Bible, Christ & Christianity
- Pakistan-Posts
- Aftab Khan-net
SOCIAL MEDIA:
MAGAZINES: Over 30 Flipboard Magazines
VIDEO CHANNELS:
More >>> click here >>>>>
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
SalaamOne, سلام is a nonprofit e-Forum to promote peace among humanity, through understanding and tolerance of religions, cultures & other human values. The collection is available in the form of e-Books. articles, magazines, videos, posts at social media, blogs & video channels. .Explore the site English and Urdu sections at Index
علم اور افہام و تفہیم کے لئے ایک غیر منافع بخش ای فورم ہے. علم،انسانیت، مذہب، سائنس، سماج، ثقافت، اخلاقیات اورروحانیت امن کے لئے.اس فورم کو آفتاب خان، آزاد محقق اور مصنف نے منظم کیا ہے. تحقیقی کام بلاگز، ویب سائٹ، سوشل میڈیا، میگزین، ویڈیو چننل اور برقی کتابوں کی صورت میں دستیاب ہے.اس نیٹ ورک کو اب تک لاکھوں افراد وزٹ کر چکے ہیں, مزید تفصیلات>>> Page Index – Salaam One
بنیادی نظریات
بسم الله الرحمن الرحيم
لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُوُل اللّهِ
إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ – القصص ٥٦
آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہے ہدایت کرتا ہے۔ ہدایت والوں سے وہی خوب آگاه ہے- القصص 28:56
شروع اللہ کے نام سے، ہم اللہ کی حمد کرتے ہیں اس کی مدد چاہتے ہیں اوراللہ سے مغفرت کی درخواست کر تے ہیں- جس کواللہ ھدایت دے اس کو کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اورجس کو وہ (ہٹ دھرمی کی وجہ سے ) گمراہی پر چھوڑ دے اس کو کوئی ھدایت نہیں دے سکتا- اللہ کو علم ہے کہ کون ہدایت پر ہے اور کون گمراہ- ہم شہادت دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد ﷺ اس کے بندے اورخاتم النبین ہیں اور انﷺ کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں ہے. درود و سلام ہوحضرت محمّد ﷺ پر اہل بیت (رضی اللہ عنہ) اور اصحاب اجمعین (رضی اللہ عنہ) پر.
- وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَـٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا – سورة الفرقان25:30
- اور(روز قیامت) رسول کہے گا کہ اے میرے پروردگار! بےشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا- سورة الفرقان25:30
- هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَـٰذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ – سورة الحج22:78
- وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ
- ’’اور تم سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو۔‘‘( آل عمران، 3 : 103)
- اللہ نے پہلے بھی تمہارا نام “مسلم” رکھا تھا اور اِس (قرآن) میں بھی (تمہارا یہی نام ہے) تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ –
- رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ – ١٢٦ سورة الأعراف
- اے رب، ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا تو اِس حال میں کہ ہم مسلمان ہوں” -7:126
- الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۚ – سورة المائدة 5:3
آج میں نے تمہارے لئے دین کو مکمل کر دیا ہے۔ اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لئے دین کی حیثیت سے اسلام کو پسند کر لیا ہے – سورة المائدة 5:3 - إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ – ١٥٩ سورة الأنعام
- ترجمہ : “جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے یقیناً ان سے تمہارا کچھ واسطہ نہیں، ان کا معاملہ تو اللہ کے سپرد ہے، وہی ان کو بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے-
- وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّـهُ ۗ إِنَّ اللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ- ٧١ سورة التوبة
مومن مرد وعورت آپس میں ایک دوسرے کے (مددگار ومعاون اور) دوست ہیں، وه بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں، نمازوں کو پابندی سے بجا ﻻتے ہیں زکوٰة ادا کرتے ہیں، اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں، یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے واﻻ حکمت واﻻ ہے- 9:71 سورة التوبة
ہمارے بنیادی عقائد اہل سنت و والجماعت ہیں-
ایمان:
ایمان کے چھ ارکان ہیں۔ ایک حدیث میں ہے کہ جبرائیل فرشتہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا:تم اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر، روز قیامت پر اور اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لاؤ (صحیح مسلم)۔ نیز مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانا جیسا کہ ایمان مفصل میں ہے آمنت باللہ وملائکتہ وکتبہ ورسلہ والیوم الاآخر والقدر خیر وشرہ من اللہ اللہ تعالیٰ والبعث بعد الموت۔
- ایمان باللہ، اللہ پر ایمان
- ایمان بالملائکہ، فرشتوں پر ایمان
- ایمان بالکتب، آسمانی کتب پر ایمان
- ایمان بالرسالت، رسولوں پر ایمان [محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آخری نبی اور رسول)
- ایمان بالآخرۃ، قیامت پر ایمان ایمان بعث بعد الموت، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانا پر ایمان
- ایمان بالقدر، اچھی اور بری تقدیر پر ایمان
ارکان اسلام
- شہادہ: ایمان
- صلوٰۃ: نماز
- زکوٰۃ
- صوم: روزہ
- حج