’دی اکانومسٹ‘ کے تحقیقی ادارے ’انٹیلی جنس یونٹ‘ کے نئے ’جمہوریت انڈیکس‘ کے مطابق دنیا بھر میں اس برس بھی جمہوریت زوال کی جانب گامزن دیکھی گئی۔ اس انڈیکس میں دنیا کے 167 ممالک میں جمہوریت کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
The Asia Pacific region fared poorly in an annual ranking of global democracies by the Economist Intelligence Unit
India and Indonesia suffered significant declines amid a rise in “conservative religious ideologies,” the firm said
July 2017. Asia ended 2017 less free than it began it.
The Economist Intelligence Unit’s annual assessment of freedoms across 167 countries said Asia-Pacific had “experienced the biggest decline of any of our seven regions in 2017” after climbing up the rankings in recent years.
In the research firm’s report released Wednesday, Asia scored 5.63 — lagging behind North America (8.56), Western Europe (8.38) and Latin America (6.26).
Every year, the analysis company judges countries on five categories: electoral process and pluralism; civil liberties; the functioning of government; political participation; and political culture. Nations are then classified under four types of governments: full democracy, flawed democracy, hybrid regime and authoritarian regime.
Within the region, only Australia and New Zealand classified as full democracies last year, the report found.
Meanwhile, “Asia’s two largest emerging democracies, India and Indonesia, suffered significant declines in their scores,” the EIU said, citing a rise in “conservative religious ideologies.”
India dropped from the 32nd position in 2016 to the 42nd, while Indonesia slid from 48th to 68th place.
Last year’s gubernatorial election in Indonesia’s capital city, which resulted in the arrest of incumbent governor Basuki Tjahaja Purnama over alleged blasphemy, was a big hit to civil liberties in Southeast Asia’s largest economy, the report said. “Indonesia’s stringent blasphemy law has often been used to limit freedom of expression.”
India, meanwhile, has experienced a series of mob attacks on marginalized groups, particularly Muslims and lower-caste individuals known as Dalits, throughout 2017.
“The strengthening of right-wing Hindu forces in an otherwise secular country led to a rise of vigilantism and violence against minority communities as well as other dissenting voices,” the EIU said.
The firm also noted that Myanmar, Cambodia and Vietnam “sank deeper into authoritarianism” in 2017 compared to the prior year.
The state of media freedom was also a focus in the report. The EIU noted that China, North Korea and Laos “are black holes for independent news and information.”
Nyshka Chandran , Reporter, CNBC Asia-Pacific
دنیا کے بہترین جمہوری ممالک، ٹاپ ٹین
۱۔ ناروے: یورپی ملک ناروے 9.87 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔
اس رپورٹ کے مطابق سن 2017 میں دنیا کے کسی خطے میں بھی جمہوریت کی صورت حال میں بہتری نہیں آئی۔ اس مرتبہ کے انڈیکس میں جمہوری صورت حال کو پرکھنے کے لیے بنائے گئے پیمانوں کے علاوہ میڈیا کی صورت حال پر الگ سے انڈیکس ترتیب دیا گیا ہے۔
انڈیکس میں عالمی سطح پر حکومتوں کو چار حصوں، مکمل جمہوریت، تقریباﹰ جمہوریت، نیم جمہوریت اور مطلق العنانیت، میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جمہوریت کی صورت حال پرکھنے کے لیے چھ اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جن میں انتخابی عمل، حکومتی عمل داری، سیاسی میں شرکت، سیاسی کلچر اور شہری آزادی شامل ہیں۔
عالمی انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے صرف انیس ممالک ایسے ہیں جہاں مکمل جمہوریت ہے اور ان ممالک کی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا محض ساڑھے چار فیصد بنتی ہے۔ جب کہ دنیا کی قریب پینتالیس فیصد آبادی ایسے 57 ممالک آباد ہے جہاں کے حکومتی نظام کو ناقص ہونے کے باوجود تقریبا جمہوریت کے قریب کہا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ 39 ممالک ایسے جہاں انتخابی عمل شفاف نہیں جب کہ سول سوسائٹی اور قانون کی عملداری بھی کافی کمزور ہے۔ ہیں ان ممالک کو ’نیم جمہوریت‘ میں شمار کیا گیا ہے۔
دنیا کی ایک تہائی آبادی کو مطلق العنان حکومتوں کا سامنا ہے اور انڈیکس کے مطابق ایسے ممالک کی تعداد باون بنتی ہے جہاں جمہوریت کا وجود نہیں۔ ایسے ممالک کی فہرست میں چین بھی شامل ہے۔
انڈیکس میں ناروے سر فہرست ہے جب کہ امریکا کو اس برس بھی مکمل جمہوریت والے ممالک کی فہرست کی بجائے تقریبا جمہوری ملک قرار دیا گیا ہے۔ امریکا میں صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد ملکی اداروں کے علاوہ میڈیا کی آزادی بھی متاثر ہوئی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں امریکا 21 ویں، جب کہ برطانیہ 14 ویں نمبر پر رہا۔ جرمنی 8.61 پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں نمبر پر ہے۔
’جمہوریت سے مایوسی‘
دی اکنانومسٹ کی اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ عالمی سطح پر میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کی بگڑتی ہوئی صورت حال حالیہ برسوں کے دوران دنیا بھر میں جمہوریت کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی عکاس ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمہوری نظام میں تنزلی کی عکاسی ایسے ممالک میں بھی دیکھی گئی ہے جہاں جمہوریت کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں۔ جمہوریت کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجوہات سے متعلق رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ عوام کی انتخابی عمل میں عدم شرکت کا بڑھتا رجحان ان کے جمہوری نظام سے مایوس ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
پاکستان میں جمہوریت کی صورت حال
اس عالمی انڈیکس میں پاکستان 4.26 کے مجموعی اسکور پر 110 ویں نمبر پر ہے اور اس جنوبی ایشیائی ملک کو ’ہائیبرڈ رجیم‘ یا ‘نیم جمہوریت‘ کے درجے میں شمار کیا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت 42 ویں نمبر پر ہے لیکن بھارت میں بھی گزشتہ برس کے مقابلے میں جمہوریت کمزور ہوئی ہے۔ پچھلے سال بھارت 32 ویں نمبر پر تھا۔
پاکستان کے انتخابی عمل اور تکثیریت کو دس میں سے ساڑھے چھ پوائنٹ دیے گئے لیکن سیاسی نظام میں عوامی شرکت کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی مایوس کن حد تک کم ہے۔ اس درجے میں پاکستان کو دس میں سے 2.2 پوائنٹ دیے گئے۔ اسی طرح سیاسی کلچر میں پاکستان کا اسکور دس میں سے صرف ڈھائی رہا۔ شہری آزادی میں قریب پونے پانچ جب کہ حکومتی کارکردگی میں 5.36 پوائنٹ دیے گئے۔
پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی بھی شدید خطرات سے دوچار دکھائی دی۔ اس برس اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے پاکستان کا اسکور 4.26 رہا جو کہ گزشتہ برس سے بھی کم ہے۔ آزاد میڈیا کے حوالے سے بھی پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور یہ ملک پانچ پوائنٹس کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں 109 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو قومی سلامتی کے نام پر ملکی اداروں اور شدت پسندوں کی جانب سے خطرات کا سامنا رہا۔
Read full report …. http://www.dw.com/ur/a-42442741
https://www.economist.com/blogs/graphicdetail/2017/01/daily-chart-20https://www.economist.com/news/leaders/21730871-facebook-google-and-twitter-were-supposed-save-politics-good-information-drove-out
مزید
- دو قومی نظریہ – نظریہ پاکستان
- پاکستان- چلینجز اور راه حل
- سپریم کون پارلیمنٹ , آیین ،عدالت یا قرآن ؟
- پاکستان – مسائل کی دلدل اور ترقی کا راستہ
- دین اسلام کے نفاذ کی اسٹریٹجی
- دہشت گردی: قومی بیانیہ ’’پیغام پاکستان‘‘
- اسلامی ریاست میں تصور اقامتِ دین
- اسلام، جمہوریت اور کفر: تحقیقی جائزہ
- جمہوریت اورخلافت : تحقیقی جائزہ
- ولایت فقه
- پاکستانی ’نیم جمہوریت‘ اور دنیا میں جمہوریت پر کم ہوتا اعتماد
- ووٹ کی شرعی حیثیت
Caliphate and Democracy -An Analytical Review
Republic vs Democracy by Peace-Forum Democracy has taken a number of forms, both in theory and practice. Some varieties of democracy provide better representation and more freedom for their citizens than others. Justice, tolerance, equity and moderation is hallmark of Islam, which accords…Asia became less democratic in 2017, report warns پاکستانی ’نیم جمہوریت‘ اور دنیا میں جمہوریت پر کم ہوتا اعتماد
http://salaamone.com/%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D8%8C-%D8%AC%D9%85%DB%81%D9%88%D8%B1%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%A9%D9%81%D8%B1-%D8%AA%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%D8%B2%DB%81/